The news is by your side.

Advertisement

مسلم لیگ ن نے الیکٹرانک ووٹنگ کے خیال کو مسترد کردیا

لاہور: پاکستان ملسم لیگ ن نے الیکٹرانک ووٹنگ کے خیال کو مسترد کرتے ہوئے اسے الیکشن چوری کرنے کا منصوبہ قرار دے دیا۔

مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ’الیکٹرانک ووٹنگ مشین کا نیاشگوفہ الیکشن چوری کانیامنصوبہ ہے‘۔

اُن کا کہنا تھا کہ انتخابات کے دوران آر ٹی ایس سسٹم بیٹھ جاتا ہے تو الیکٹرانک مشین بے چاری کیا کرے گی، اب پرانا سسٹم کو دانستہ بیٹھانے والے الیکٹرانک ووٹنگ پر لیکچر دے رہے ہیں۔

مریم اورنگزیب نے دعویٰ کیا کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشین کا تجربہ پوری دنیا میں ناکام ہوچکا، الیکشن کمیشن کی تحقیق میں بھی یہی بات سامنے آئی تھی کہ الیکٹرانک ووٹنگ ناقابلِ عمل ہے۔

مزید پڑھیں: الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے حوالے سے بڑی پیشرفت، شبلی فراز نے آگاہ کردیا

واضح رہے کہ ایک روز قبل وزارت سائنس و ٹیکنالوجی میں الیکٹرک ووٹنگ مشینوں کی تیاری سے متعلق اجلاس ہوا، جس میں وفاقی وزیر سائنس شبلی فراز،  وزیر ریلوے اعظم سواتی اور  ڈاکٹر بابر اعوان سمیت سیکرٹری سائنس وٹیکنالوجی، سیکرٹری الیکشن کمیشن و دیگر نمائندوں نے شرکت کی۔

وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی شبلی فراز نے شرکا کو آگاہ کیا کہ الیکٹرک ووٹنگ مشینوں کی تیاری کا عمل جاری ہے، الیکٹرانک ووٹنگ مشین پرو ٹو ٹائپ پر کام جلد مکمل کر لیاجائے گا۔ اُن کا کہنا تھا کہ ’کامسیٹس،این آئی ای اور این آر ٹی سی مشترکہ طور پر ووٹنگ مشین تیار کررہے ہیں۔

اجلاس میں نجی کمپنیوں کی جانب سے اپنی ای وی مشینوں پر بریفنگ دی گئی جبکہ نجی کمپنیوں کی طرف سے الیکٹرانک ووٹنگ کا عملی مظاہرہ بھی کیا گیا۔

Comments

یہ بھی پڑھیں