The news is by your side.

Advertisement

پی ڈی ایم لاہور جلسہ، ن لیگ نے چندہ مہم شروع کردی

لاہور: مسلم لیگ ن نے پاکستان ڈیموکریٹک موؤمنٹ (پی ڈی ایم) کے آئندہ جلسے کے لیے چندہ مہم کا آغاز کردیا۔

اے آروائی نیوز کو ذرائع سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق مسلم لیگ ن کی قیادت نے پی ڈی ایم کے لاہور جلسے کے لیے چندہ دینے کی درخواست پارٹی رہنماؤں، اراکین اسمبلی اور کاروباری شخصیات سے کی۔

مسلم لیگ ن کی درخواست پر کاروباری شخصیات، اراکین اسمبلی اور پارٹی رہنماؤں نے نقد چندہ جمع کرانا شروع کردیا۔

مسلم لیگ ن کے ذرائع نے بتایا کہ ’فیصل کھوکھرنے30،  سیف الملوک نے20لاکھ جبکہ سابق لیگی چیئرمین عمران شاہ نے 10لاکھ روپے فنڈ میں جمع کروائے‘۔

اسی طرح  مقامی کیبل کےمالک چوہدری جمیل نے15لاکھ کیش فنڈ لیگی قیادت کو جمع کرایا جبکہ مقامی اسٹور کے مالک مردان زیدی نے بھی پانچ لاکھ روپے جمع کروائے، اسی طرح رانامبشرنے20لاکھ، رمضان بھٹی نے5 لاکھ، بلال یاسین نے10لاکھ روپے فنڈز میں دیے۔

مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ عمران نذیر،میاں سلیم نے بھی 5، 5 لاکھ روپے جلسہ کے لیے چندے کی صورت میں ادا کیے۔ پارٹی قیادت نے دیگر لیگی رہنماؤں کوبھی جلسےکیلئےفنڈز دینےکی ہدایت کردی ہے۔

واضح رہے کہ پی ڈی ایم نے 13 دسمبر کو لاہور کے میناز پاکستان میں جلسہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔

Comments

یہ بھی پڑھیں