تازہ ترین

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

مسلم لیگ ن کی مہنگائی کے خلاف احتجاج کی حکمت عملی تیار، راولپنڈی سے آغاز ہوگا

لاہور: مسلم لیگ ن نے مہنگائی کے خلاف کل سے سڑکوں پر آنے کا اعلان کردیا، پہلے مرحلے میں احتجاج کے لیے راولپنڈی کا انتخاب کیا گیا ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن نے مہنگائی کے خلاف 20 اکتوبرسے احتجاج کا پروگرام تشکیل دے دیا، جس کے تحت پہلا مظاہرہ راولپنڈی میں کیا جائے گا۔

قائد حزب اختلاف شہبازشریف کی زیرصدارت ن لیگ کا اجلاس ہوا، جس میں عوام کےحقوق کے تحفظ کے لئے راست اقدام کا فیصلہ کیا گیا اور ملک گیراحتجاج کیلئےریلیوں،جلوسوں، مظاہروں کے پروگرام کو حتمی شکل دی گئی۔

مزید پڑھیں: مہنگائی کے خلاف وکلاء کا تحریک شروع کرنے کا عندیہ

اجلاس میں 20 اکتوبر سے حکومت اور مہنگائی کے خلاف احتجاج کے آغاز کا فیصلہ کیا گیا، جس کی صدر مسلم لیگ ن نے بھی منظوری دے دی۔

ذرائع کے مطابق صوبوں اوراضلاع میں پارٹی عہدیداروں کو احتجاج کی کال دی گئی ہے جبکہ راولپنڈی کے عہدیداران اور کارکنان کو کل کے احتجاجی مظاہرے کی تیاری کرنے کی ہدایت بھی کی گئی ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ دنوں پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان اور شہباز شریف کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا تھا، جس میں مہنگائی، پیٹرول کی بڑھتی قیمتوں کے خلاف احتجاج شروع کرنے پر اتفاق کیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: ‏’مہنگائی کیخلاف عوام گھروں سے نکلیں‘ پی ڈی ایم نے اعلان کر دیا

اسے بھی پڑھیں: ‏’الٹی گنتی شروع‘؛ بلاول کی حکومت کو وارننگ

مسلم لیگ ن کے تاحیات صدر نواز شریف نے بھی احتجاج کرنے کے فیصلے کی توثیق کی اور بھرپور عوامی طاقت کا مظاہرہ کرنے کی ہدایت کی تھی۔ بعد ازاں مولانا فضل الرحمان نے مہنگائی کے خلاف احتجاج کی کال دیتے ہوئے 20 اکتوبر سے سڑکوں پر آنے کا اعلان کیا تھا۔

Comments

- Advertisement -