لاہور، ہوئی فائرنگ کرنے والا شخص مسلم لیگ (ن) کا کارکن نکلا
The news is by your side.

Advertisement

لاہور، ہوائی فائرنگ کرنے والا مسلم لیگ (ن) کا کارکن نکلا

لاہور: نواں کوٹ میں سرِعام ہوائی فائرنگ کرنے والے شخص کا تعلق مسلم لیگ (ن) سے ہے، وزیراعلیٰ پنجاب نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے سی سی پی او سے رپورٹ طلب کر لی۔

تفصیلات کے مطابق نواں کوٹ میں سر عام ہوئی فائرنگ کرنے والے شخص کی شناخت ہو گئی ہے، مذکورہ شخص چوہدری سفیان یو سی 94 یوتھ ونگ کا جنرل سیکریٹری ہے۔

اے آر وائی نیوز کے رپورٹر کا کہنا ہے کہ چوہدری سفیان مسلم لیگ (ن) کی رکنِ صوبائی اسمبلی بلال یاسین کے ساتھ تصاویر اس بات کی گواہ ہیں کہ فائرنگ کرنے والا شخص مسلم لیگ (ن) کا سرگرم کارکن ہے۔

واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے سی سی پی او لاہور سے رپورٹ طلب کرلی اور کوئی امتیاز برتے بغیر قانون و آئین کے تحت سخت سے سخت کارروائی کا حکم دے دیا۔

واضح رہے کہ سوشل میڈیا پر چوہدری سفیان کی جانب سے کلاشنکوف کے ذریعے شدید ہوائی فائرنگ کی ویڈیو نے ہر شخص کی توجہ حاصل کر لی تھی جس کے بعد یہ معاملہ صوبائی حکومت کی نگاہ تک پہنچا اور وزیر اعلیٰ نے تادیبی کارروائی کا حکم صادر کیا۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں