تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

لاہور جلسہ، مریم نواز پر پھر جعلی نوٹ‌ نچھاور

لاہور: مسلم لیگ ن کے کارکنان نے آج پر نائب صدر مریم نواز پر جعلی نوٹ نچھاور کردیے۔

لاہور جلسے کے حوالے سے عوامی رابطہ مہم کے لیے جاتی امرا سے نکلنے والی مریم نواز پر کارکنان نے نوٹ نچھاور کیے، بعد ازاں معلوم ہوا کہ کارکنان نے ایک بار پھرنائب صدر پر جعلی نوٹ پھینکے۔ واضح رہے کہ چند روز قبل بھی مریم نواز پر جعلی نوٹ نچھاور کیے گئے تھے۔

ڈنڈا بردار فورس کی تشکیل

مسلم لیگ ن نے لاہور کے مینار پاکستان میں ہونے والے پی ڈی ایم کے جلسے کی بھرپور تیاری شروع کردی ہے۔ اس ضمن میں  مسلم لیگ ن نے جلسے کے انتظامات اور سیکیورٹی کے لیے ڈنڈا بردار فورس تیار کی۔

ڈنڈوں سے بھرا ٹرک جاتی امرا پہنچا، جس کے بعد قیادت نے لیگی کارکنان میں سبز اور سفید رنگ کے ڈنڈے تقسیم کیے، اس دوران سفید گھوڑوں پر سوار کچھ لیگی کارکن جاتی امرا بھی پہنچے۔

ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے ڈنڈا بردار فورس کے قیام پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ’ن لیگ نے یہ ڈنڈے اپنی ہی فورس پر برسانے کے لیے تقسیم کیے ہیں‘۔

واضح رہے کہ پی ڈی ایم کی جانب سے لاہور کے مینار پاکستان پر تیرہ دسمبر کو جلسے کے انعقاد کا اعلان کیا گیا ہے، اس حوالے سے مریم نواز نے عوامی رابطہ مہم گزشتہ دو روز سے شروع کررکھی ہے۔

آج ریلی کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز کا کہنا تھا کہ ’لاہور والے اگر حکومت کو آخری دھکا دینے کے لیے تیار ہیں تو 13 دسمبر کو لازمی مینار پاکستان پہنچیں، اب اپوزیشن ان کے منہ پر استعفے مارے گی‘۔

مریم نواز کی ریلی میں جہاں سڑکوں پرلوگ ہی لوگ تھے وہیں گھروں اوردکانوں کی چھتوں سےبھی شہریوں نےریلی دیکھی۔ اس دوران مریم نوازموبائل کیمرے سے ویڈیوبھی بناتی رہیں۔ ریلی کے اختتام پرمریم نوازر اور لیگی رہنماؤں نےگوال منڈی کے ریسٹورنٹ میں کھانا بھی کھایا۔

Comments

- Advertisement -
عمیر دبیر
عمیر دبیر
محمد عمیر دبیر اے آر وائی نیوز میں بحیثیت سب ایڈیٹر اپنے فرائض انجام دے رہے ہیں