این اے 120، ق لیگ نے پی ٹی آئی کی حمایت کا اعلان کردیا

لاہور: مسلم لیگ ق نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 120 میں تحریک انصاف کے امیدوار کی غیر مشروط حمایت کا اعلان کردیا۔
تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے جہانگیر ترین اور دیگر رہنماؤں نے مسلم لیگ ق کے رہنماء چوہدری پرویز الٰہی سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا اور ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔
مسلم لیگ ق کے رہنماء چوہدری پرویز الٰہی نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 120 سے نامزد ہونے والی تحریک انصاف کی امیدوار کی غیر مشروط حمایت کا اعلان کیا جس پر پی ٹی آئی قیادت نے ق لیگ کا شکریہ ادا کیا۔
پڑھیں: پاناما کیس: وزیراعظم نوازشریف نا اہل قرار
یاد رہے سپریم کورٹ کی جانب سے نوازشریف کو نااہل قرار دیا گیا جس کے بعد یہ سیٹ خالی ہوئی ہے، تحریک انصاف نے ن لیگ کے مدمقابل اپنا امیدوار میدان میں لانے کا اعلان کیا ہے، پی ٹی آئی کی جانب سے ڈاکٹر یاسمین راشد کو منتخب کیا گیا ہے جبکہ مسلم لیگ ن کی نامزدگی کا حتمی فیصلہ تاحال نہ ہوسکا۔
مزید پڑھیں: این اے120 میں پولنگ17ستمبر کو ہوگی، الیکشن کمیشن کا شیڈول جاری
لیکشن کمیشن نے بھی این اے120کے ضمنی انتخاب کا شیڈول جاری کردیا، الیکشن کمیشن کی طرف سے جاری کئے گئے انتخابی شیڈول کے مطابق این اے 120 میں پولنگ 17 ستمبر کو ہوگی۔