تازہ ترین

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی کراچی آمد، مزار قائد پر حاضری

کراچی: پاکستان کے تین روزہ سرکاری دورے پر موجود...

ایرانی صدر کی مزار اقبال پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی

لاہور: ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کی لاہور آمد...

پاک ایران سرحد پر باہمی رابطے مضبوط کرنے کی ضرورت ہے، آرمی چیف

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا ہے...

پی ٹی آئی دورِحکومت کی کابینہ ارکان کے نام ای سی ایل سے خارج

وفاقی حکومت نے پی ٹی آئی دورِحکومت کی وفاقی...

ووٹ بیچنے والے رکن کے خلاف وزیراعظم کا ایکشن

وزیراعظم عمران خان نے 2018 میں ووٹ بیچنے والے موجودہ وزیر قانون کے پی سلطان محمدخان ‏کو فوری عہدے سے ہٹانے کا حکم دے دیا۔

ووٹ بیچنے والے رکن کے خلاف وزیراعظم نے ایکشن لے لیا۔ وزیراعظم نے 2018 میں ووٹ بیچنے ‏والے موجودہ وزیر قانون کے پی سلطان محمدخان کو فوری عہدے سے ہٹانے کا حکم دے دیا۔

وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر معاملےکی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔ 2018 میں ووٹ ‏بیچنےوالوں میں کےپی کےموجودہ وزیرقانون سلطان محمدخان شامل تھے۔

وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس کے دوران سینیٹ کے الیکشن سےمتعلق گفتگو ہوئی اور سینیٹ انتخابات 2018میں اراکین کی جانب سے ووٹ بیچنے کی ویڈیوز کو بطور شواہد سپریم کورٹ لے جانے پر غور کرنے کا فیصلہ کیا ، ویڈیوز کو اوپن بیلٹنگ کیس میں بطور شواہد پیش کیا جاسکتا ہے، اس حوالے سے قانونی ماہرین سے مشاورت کی جائے گی۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں اوپن ووٹ پرانتخابات ہوں، میں چاہتا ہوں ووٹ پرقیمت نہ لگے۔

سینیٹ انتخابات میں ارکان اسمبلی کو خریدنے سے متعلق تہلکہ خیز انکشافات سامنے آئے، سال ‏‏2018 کے سینیٹ انتخابات میں پی ٹی آئی ارکان کو بلاکرنوٹوں کے انبارلگا کرخریدا گیا۔

ویڈیو میں اراکین اسمبلی کو نوٹ گنتے اور بیگ میں ڈالتے دیکھا جاسکتا ہے ، یہ خریدوفروخت 20فروری 2018سے2مارچ کے دوران کی گئی تاہم بعد ازاں پی ٹی آئی نے تحقیقات کےبعد ووٹ بیچنے والے 20ارکان کوپارٹی سے نکال دیا تھا۔

Comments

- Advertisement -