The news is by your side.

Advertisement

‘امریکا کو اڈے نہیں دینے، وزیر اعظم کا حتمی فیصلہ ‘

لاہور : گورنر پنجاب چوہدری سرور کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم کا حتمی فیصلہ ہے امریکا کو اڈے نہیں دینے ، امریکا پاکستان سے اڈے لیکر ہمیں افغانستان سے لڑانا چاہتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق گورنر پنجاب چوہدری سرور نے جی سی یونیورسٹی میں فلسطین سوسائٹی کاافتتاح کردیا ، اس موقع پر چوہدری سرور نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ امریکاپاکستان سے اڈے لیکر ہمیں افغانستان سے لڑانا چاہتا ہے، وزیر اعظم کا حتمی فیصلہ ہے امریکہ کو اڈے نہیں دینے۔

گورنر پنجاب کا کہنا تھا کہ مودی ، اسرائیلی حکمران اور انکی فوج بھی دہشت گرد ہے، پاکستان میں فیصلے صرف اور صرف ملکی مفاد میں ہوں گے، دنیامیں جنگ سے نہیں انصاف سےہی امن قائم ہوسکتا ہے۔

چوہدری محمد سرور نے مزید کہا کہہم امریکہ کو للکار نہیں رہے ان کو سمجھا رہے ہیں، وزیر اعظم امریکاکوبتا رہے کہ مذاکرات سےافغان مسئلہ حل کرو، ہم بھارت سےاچھے تعلقات چاہتے ہیں مگرمسئلہ کشمیر حل کرناہوگا، مسئلہ فلسطین اورکشمیر کے حل کے بغیردنیا میں امن قائم نہیں ہو گا۔

یاد رہے گذشتہ روز وزیراعظم عمران خان نے قومی اسمبلی میں امریکا کے’’ڈومور‘‘پر ’’نو مور‘‘ کا دوٹوک جواب دیتے ہوئے کہا تھا کہ امریکا کی جنگ کا حصہ بن کرستر ہزارجانیں قربان کردیں ، اڈے مانگنے والے امریکا نے کیا ہماری قربانیاں تسلیم کیں؟ الٹا ہمیں دوغلے پن کے طعنے دیے اور افغانستان میں اپنی ناکامی کاذمہ دار بھی ٹھہرایا۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ ہم امن میں تو اتحادی ‏ہوسکتے ہیں کسی تنازع میں نہیں، اپنی خودمختاری اور سالمیت پر سمجھوتہ نہیں کرنا، امریکاکی جنگ میں کہتاتھاکہ ‏ہمارااس سے کیا تعلق ہے، میں کہتاتھاکہ القاعدہ افغانستان میں موجودہے پاکستان میں نہیں ہمارا کیا ‏کام ہے کسی اورکی جنگ میں شامل ہوں۔

Comments

یہ بھی پڑھیں