کراچی : وزیر اعظم عمران خان نے سول ایوی ایشن کے ملازمین کو بڑی خوشخبری سنادی، ان ملازمین کے کنٹریکٹ میں توسیع کا اعلان کردیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم پاکستان عمران خان کے پیکیج کے تحت سول ایوی ایشن ملازمین کے کنٹریکٹ میں ایک سال کی توسیع کردی گئی ہے۔
- Advertisement -
اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ جن ملازمین کے کنٹریکٹ میں توسیع کی گئی ہے ان میں سی اے اے ٹریننگ سینٹر کٹائی حیدرآباد، جناح ٹرمینل اور لاہور ائر پورٹ کے ملازمین شامل ہیں۔
اس کے علاوہ سی اے اے ملازمین میں جونیئر اسٹاف، اسسٹنٹ ایڈمن، اکاؤنٹ اسسٹنٹ اور اسسٹنٹ ائرٹریفک کنٹرولرز شامل ہیں۔ واضح رہے کہ سی اے اے ملازمین کے کانٹریکٹ رواں سال اور اگلے سال ختم ہورہے تھے۔