The news is by your side.

Advertisement

وزیراعظم کی نیب کو تنبیہہ عدالت میں چیلنج

لاہور: وزیراعظم کا قومی احتساب بیورو (نیب) سے متعلق بیان لاہورہائی کورٹ میں چیلنج کردیا گیا ہے، درخواست گزار کےمطابق یہ بیان نیب کے کام میں مداخلت ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کے نیب سے متعلق بیان پرپی ٹی آئی پنجاب کے رہنما گوہرنوازسندھو نے لاہورہائیکورٹ میں درخواست دائرکردی ہے۔

درخواست میں موقف اختیارکیا گیا ہے کہ وزیراعظم کا بیان قومی احتساب بیورو کے کاموں میں مداخلت کے برابر ہے۔

درخواست گزارکا یہ بھی کہنا ہے کہ ’’وزیراعظم کا بیان نیب پردباؤبڑھانے کے لئے ہے‘‘۔ سیاست داں نیب کو کرپٹ لوگوں کا احتساب کرنے سے روکنا چاہتے ہیں‘‘۔

درخواست گزارنے عدالت سے درخواست کی ہے وزیراعظم کو نیب کے کام میں مداخلت نہ کرنے کا حکم صادرکیا جائے۔

وزیر اعظم نواز شریف نے بہاولپور میں پارٹی کارکنوں سے خطاب کے دوران کہا تھا کہ نیب معصوم لوگوں کو تنگ نہ کرے ورنہ کارروائی کرینگے۔

Print Friendly, PDF & Email

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں