تازہ ترین

حکومت نے غیر قانونی طور پر مقیم افراد کو پاکستان چھوڑنے کی مہلت دے دی

اسلام آباد: نگراں وفاقی حکومت نے غیر قانونی طور...

پاکستان میں غیرقانونی طور پر مقیم غیرملکیوں کو ملک بدر کرنے کا حتمی فیصلہ

اسلام آباد : پاکستان میں غیرقانونی طور پر مقیم...

عالمی بینک نے بھی پاکستان سے کئی مطالبات کر دیے، رپورٹ جاری

اسلام آباد: عالمی بینک نے پاکستان ڈیولپمنٹ اپ ڈیٹ...

نوید اشرف پاک بحریہ کے نئے سربراہ مقرر

اسلام آباد : نوید اشرف کو پاک بحریہ کا...
Array

انسانی ہمدردی کی اعلیٰ مثال، پاکستان نے 6 بھارتی ماہی گیروں کو بچالیا

کراچی: پاکستان میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی نے بھارتی ماہی گیروں کی جانیں بچالیں۔

ترجمان میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی کے مطابق بھارتی ماہی گیر پاک بھارت میری ٹائم باؤنڈری لائن کے قریب ڈوب رہے تھے، اور میری ٹائم سیکیورٹی کے جہاز نے دوران گشت ماہی گیروں کو ڈوبتے دیکھا۔

میری ٹائم سیکورٹی ایجنسی کے مطابق فوری ہنگامی امدادی کوششیں کی گئیں اور بھارتی ماہی گیروں کی کشتی کے عملے کے تمام ارکان کو کامیابی سے بچا لیا گیا۔

ریسکیو کئے گئے ماہی گیروں کو میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی کی جانب سے خوراک اور طبی امداد فراہم کی گئی، جس سے ان کی جسمانی حالت کو مستحکم کرنے میں مدد ملی۔

پی ایم ایس اے کے مطابق بعد ازاں ماہی گیروں کو انسانی ہمدردی کی بنیاد پر قریبی گشت کرنے والے بھارتی کوسٹ گارڈ کے جہاز میں منتقل کردیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:  پاکستانی سمندری حدود کی خلاف ورزی، 36 بھارتی ماہی گیر گرفتار

بھارتی کوسٹ گارڈ کے اہلکاروں نے انسانی ہمدردی کی بنیاد پر پاکستانی میری ٹائم سکیورٹی ایجنسی کی تعریف کی۔

واضح رہے کہ بحیرہ عرب میں سمندری حدود کی خلاف ورزی اور اسکے نتیجے میں گرفتاریاں دونوں ممالک کی جانب سے معمول کی بات ہیں۔

سمندری حدود کی واضح تقسیم نہ ہونے اورماہی گیروں کی کشتیوں میں سمندری حدود کا تعین کرنے والے جدید آلات نہ ہونے کے باعث اکثر دونوں ممالک کے ماہی گیرغلطی سے سرحد پار کرجاتے ہیں اور اکثر ماہی گیر اپنی سزا کی مدت ختم کرنے کے باوجود کمزور سفارتی تعلقات کے باعث جیل میں رہ جاتے ہیں۔

Comments

- Advertisement -