تازہ ترین

وزیراعظم شہبازشریف کو امریکی صدر جو بائیڈن کا خط، نیک تمناؤں کا اظہار

واشنگٹن: امریکی صدر جو بائیڈن نے وزیر اعظم شہباز...

بابر اعظم کو دوبارہ قومی ٹیم کا کپتان بنانے کا فیصلہ ہو گیا

پاکستان کرکٹ بورڈ نے بابر اعظم کو ایک بار...

چین پاکستان معاہدوں کے حوالے سے آئی ایم ایف کا اہم بیان

عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ چین پاکستان...

جون تک پی آئی اے کی نجکاری کا عمل مکمل کرلیا جائے گا، وفاقی وزیر خزانہ

کراچی : وزیرخزانہ محمداورنگزیب کا کہنا ہے کہ پی...

بیرونی سازش میں میرجعفر اور میر صادق سہولت کار بنے، عمران خان

پی ٹی آئی چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ ملک میں بیرونی سازش میں میر جعفر اور میر صادق سہولت کار بنے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق سابق وزیراعظم عمران خان نے پوڈ کاسٹ میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں اقتدار میں پیسہ بنانے کیلئے نہیں آیا تھا، میں بھی سڑکیں بنا کر کمیشن سے پیسہ بنا سکتا تھا، ہماری حکومت گرانے کیلئے بیرونی سازش کی گئی اور بائیس کروڑ کی منتخب حکومت کو گرایا گیا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں میرجعفر اورمیر صادق سازش کےسہولت کار بنے، آزاد خارجہ پالیسی کا مطلب امریکی مداخلت نہیں، ہمیں کسی کی جنگ میں شامل نہیں ہونا چاہئے ہمیں امن میں شامل ہونا چاہیے۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ ایران میں بھی مصدق کی حکومت گرایا گیا تھا، ایران میں بھی پہلے سازش ہوئی پھر مداخلت کی گئی پاکستانی قوم کو پہلی بارمتحد ہوتے دیکھا ہے۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ کابینہ کے 60 فیصد لوگ ضمانتوں پر ہیں، پہلی بار دیکھا پوری قوم متحد ہوکر غصے کا اظہار کررہی ہے، ضمیر فروشوں کے خلاف کوئی ایکشن نہیں لیا گیا اور ضمیرفروشوں کے خلاف عدالتیں رات کو نہیں کھلیں۔

انہوں نے کہا کہ حکومت نے سوائے ایک دو چینلز کے میڈیا پرپورا کنٹرول کیا تو پاکستان کے عوام نے سوشل میڈیا پر اپنی آواز کو بلند کیا عوام اب جاگ چکے ہیں۔

Comments

- Advertisement -