تازہ ترین

ضمنی انتخابات میں فوج اور سول آرمڈ فورسز تعینات کرنے کی منظوری

اسلام آباد : ضمنی انتخابات میں فوج اور سول...

طویل مدتی قرض پروگرام : آئی ایم ایف نے پاکستان کی درخواست منظور کرلی

اسلام آباد: عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے...

ملک میں معاشی استحکام کیلئےاصلاحاتی ایجنڈےپرگامزن ہیں، محمد اورنگزیب

واشنگٹن: وزیرخزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ ملک...

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

کرونا لاک ڈاؤن، بے گھر افراد کی مدد کے لیے اٹلی کے شہریوں کی زبردست کاوش

روم: اٹلی کے شہریوں نے کرونا لاک ڈاؤن کے دوران بے گھر افراد کی مدد کے لیے منفرد کام کر کے مثال قائم کردی۔

اٹلی میں کرونا وائرس کے پیش نظر صورت حال انتہائی خراب ہے اور وہاں روزانہ کی بنیاد پر کیسز رپورٹ ہورہے ہیں جس کی وجہ سے حکومت نے تمام شہروں کو لاک ڈاؤن کر دیا ہے۔

اٹلی میں فٹ پاتھ پر رہنے والے بے گھر افراد لاک ڈاؤن کی وجہ سے بہت پریشان تھے کیونکہ انہیں کھانے پینے کے حوالے سے سنگین مسائل کا سامنا تھا۔

اٹلی کے شہریوں نے بے گھر افراد کی مدد کرنے کا انوکھا طریقہ نکالا اور اپنے گھروں کی بالکونیوں سے ٹوکریاں باہر لٹکا دیں جن میں پھل، کھانا اور دیگر ضروری اشیاء موجود ہیں۔

رپورٹ کے مطابق اس ٹوکریوں کو ’سپورٹ باسکٹ‘ کا نام دیا گیا جس میں ہر وقت کھانا موجود رہتا ہے اور جیسے ہی کوئی اُس میں رکھی اشیاء لے کر جائے تو شہری اسے بھر کر دوبارہ لٹکا دیتے ہیں۔

Comments

- Advertisement -