تازہ ترین

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

مودی حکومت نے شاعر اکبر الہ آبادی کا نام تبدیل کردیا

اترپردیش: بھارت میں تاریخی شہر الہ آباد کا نام تبدیل کرنے کے بعد اب برصغیر کے مشہور شاعر اکبر الہ آبادی کا نام بھی بدل دیا گیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق یوپی حکومت نے اردو زبان کے معروف شاعر اکبر الہ آبادی کا نام بدل کر ’اکبر پریاگ راج‘ رکھ دیا۔

اترپردیش حکومت کی ہائر ایجوکیشن کمیشن سروس نے اپنی ویب سائٹ پر الہ آباد کے تعارف میں اکبر الہ آبادی کا نام اکبر پریاگ راج لکھا ہے، ان کے علاوہ دیگر اور شخصیات بھی جو اپنے نام کے ساتھ الہ آبادی لگاتی تھیں ان کے نام کے ساتھ پریاگ راج جوڑ دیا گیا ہے۔

بی جی پی حکومت کی سرپرستی میں ہونے والی اس حرکت پر بھارت میں سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے سخت تنقیدکی جارہی ہے۔ پاکستانی سوشل میڈیا صارفین نے بھی اس حرکت پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

واضح رہےکہ اکبر الہ آبادی کا شمار اردو زبان کے معروف شعرا میں ہوتا ہے، طنزو مزاح کے ساتھ معاشرتی رویوں پر بے باکانہ اور تنقیدی شاعری کے لیے مشہور اکبر الہ آبادی کو’لسان العصر’ بھی کہا جاتا ہے۔

یاد رہےکہ اکتوبر 2018 میں بھارتی ریاست اترپردیش میں اقتدار میں آنےکے بعد بی جے پی نے الہ آباد کا نام ‘پریاگ راج’ رکھ دیا تھا۔

1846 میں پیدا ہونے والے سید اکبر حسین، اکبر الہ آبادی کے نام سے مشہور ہوئے، ان کا انتقال فروری 1921 میں ہوا۔

Comments

- Advertisement -