تازہ ترین

خواہش ہے پی آئی اے کی نجکاری جون کے آخر تک مکمل کر لیں: وفاقی وزیر خزانہ

اسلام آباد: وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا...

وزیراعظم شہباز شریف سے سعودی وزیر خارجہ کی ملاقات

اسلام آباد : وزیراعظم شہبازشریف نے سعودی وزیر...

سعودی وفد آج اسلام آباد میں اہم ملاقاتیں کرے گا

اسلام آباد : سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن...

فیض آباد دھرنا : انکوائری کمیشن نے فیض حمید کو کلین چٹ دے دی

پشاور : فیض آباد دھرنا انکوائری کمیشن کی رپورٹ...

حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کردیا

حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں...

بھارت، زہریلی شراب پینے سے 16 ہلاک، چار کی بینائی ضائع

اورنگ آباد: بھارتی ریاست بہار کے دو اضلاع میں زہریلی شراب پینے سے 16 افراد کی ہلاکت ہوئی جبکہ چار کی بینائی مکمل طور پر چلی گئی۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق ریاست بہار کے شہر اورنگ آباد کے ضلع بیتیا میں ایک بار پھر زہریلی شراب سے شہریوں کی ہلاکت کا کیس سامنے آیا ہے۔

مقامی افراد کے مطابق گزشتہ روز دیوالی کی خوشی میں شہریوں نے دیسی شراب خریدیی، جس کو پینے والے 8 افراد ہلاک ہوگئے جبکہ درجنوں کی حالت ناساز ہے۔

پولیس حکام نے بتایا کہ جمعرات کے روز گوپال گنج نامی گاؤں میں بھی زہریلی شراب سے مزید دو ہلاکتیں ہوئیں، جس کے بعد مرنے والوں کی تعداد 8 تک پہنچ گئی۔

زہریلی شراب کے دو علیحدہ علیحدہ واقعات میں اب تک ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد 16 تک پہنچ گئی ہے جبکہ مزید ہلاکتوں کا خدشہ بھی ظاہر کیا جارہا ہے۔

مزید پڑھیں: بھارت: زہریلی شراب پینے سے درجنوں ہلاکتیں

پولیس افسر نے بتایا کہ زہریلی شراب پینے سے چار کی بینائی مکمل چلی گئی جبکہ دیگر کی حالت تشویشناک ہے، متاثرہ شہریوں کو  ضلع چمپارن کے موتیہاری اسپتال منتقل کیا گیا ہے جہاں اُن کا علاج جاری ہے۔

گوپال گنج کے ضلع مجسٹریٹ ڈاکٹر نول کشور چودھری نے بتایا کہ موت پراسرار حالات میں ہوئیں، ہم نے متاثرین کے گھروں سے نمونے جمع کیے ہیں اور انھیں ٹیسٹنگ کے لیے فرانزک لیب بھیج دیا ہے، ہم مہلوک کی پوسٹ مارٹم رپورٹ کا بھی انتظار کر رہے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ شہریوں کی موت کے معاملے میں چار مشتبہ افراد کو گرفتار بھی کیا گیا ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق بھارتی ریاست بہار میں زہریلی شراب سے ہلاکتوں کے واقعات اس سے پہلے بھی ہوچکے ہیں، جس پر حکومت نے ریاست بھر میں ہر قسم کی شراب کی لین دین پر پابندی عائد کی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: بھارت میں زہریلی شراب پینے سے 93 افراد ہلاک، 200 زیرعلاج

ریاستی حکومت کی جانب سے عائد پابندی پر عمل درآمد کے لیے پولیس بھی بظاہر متحرک نظر آتی ہے اور آئے روز شراب کا ذخیرہ برآمد کرنے کا دعویٰ کرتی ہے تاہم ریاست میں شراب نوشی کا رجحان تیزی سے بڑھ رہا ہے۔

Comments

- Advertisement -