منگل, دسمبر 3, 2024
اشتہار

’’پوکے مون گو‘‘ نے برطانوی نوجوان کو خودکشی کرنے سے بچالیا

اشتہار

حیرت انگیز

لائیسٹر: بائیس سالہ برطانوی نوجوان کو’’پوکے مون گو‘‘ نے خودکشی کرنے سے بچالیا،نوجوان شدید ڈپریشن میں مبتلا تھا اور پہلے بھی ایک بار اپنی جان لینے کی کوشش کرچکا تھا.

تفصیلات کے مطابق برطانوی نوجوان جیک کلبورن کو ’’پوکے مون گو‘‘ نے خودکشی کرنے سے بچالیا،شدید ڈپریشن میں مبتلا ہونے کی وجہ سے وہ اپنے دوستوں کے علاوہ اپنی نوکری سے بھی محروم ہوچکا تھا.

برطانوی نوجوان کی ڈپریشن کی بیماری میں اس قدر شدت آگئی تھی کہ رواں سال اس نے خودکشی کے ارادے سے عمارت کی چھت پر سے چھلانگ لگانے کی بھی کوشش کی تھی.

- Advertisement -

جیک کلبورن کے مطابق اسے محسوس ہورہا تھا جیسے وہ گھر میں قید ہوکر رہ گیا ہے اور وہ اب کبھی بھی چار دیواری سے باہر نہیں نکل سکے گا،لیکن جب اس نے ’’پوکے مون گو‘ ‘ ڈاؤن لوڈ کرکے کھیلنا شروع کیا تو اس گیم کی وجہ سے اسے گھر میں ادھر ادھر بھاگنے دوڑنے کے علاوہ گھر سے باہر بھی نکلنا پڑا.

*ورزش سے ڈپریشن میں کمی ہوتی ہے، تحقیق

کلبورن کا کہنا ہے کہ اس گیم کی وجہ سے وہ اب تک 75 میل تک دوڑ چکا ہے اور اس وجہ سے اس کی ڈپریشن کی بیماری میں بڑی حد تک کمی واقع ہوئی اور وہ دوبارہ اپنی نارمل زندگی کی طرف واپس آرہا ہے.

*پوکیمون گو گیم جیتنے کیلئے نوجوان نے نوکری سے استعفیٰ دیدیا

یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے نیوزی لینڈ سے تعلق رکھنے والے ایک نوجوان نے ورچوئل ریئلٹی پر مبنی’پوکےمون گو ‘گیم جیتنے کےلیے ملازمت سے استعفیٰ دے دیا تھا

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں