تازہ ترین

پوکی مون کے شیدائی نے 19 کلو کی مچھلی پکڑ لی

میکسیکو سٹی: میکسیکو سے تعلق رکھنے والے 9 سالہ بچے نے 19 کلو گرام کی وزنی مچھلی پکڑ کر سب کو ورطہ حیرت میں مبتلا کردیا۔

امریکی میڈیا رپورٹ کے مطابق میکسیکو سے تعلق رکھنے والے 9 سالہ الیکس اپنے والد کے ہمراہ اتوار کے روز مچھلی کے شکار پر گئے اور انہوں نے بلیو کیٹ فش پکڑی۔

رپورٹ کے مطابق الیکس کے والد کرس فلورز نے اس سے قبل 16 کلو کی مچھلی پکڑی تھی مگر اب اُن کے اپنے صاحبزادے نے ہی ریکارڈ توڑ کر اعزاز اپنے نام کرلیا۔

فلورز کا کہنا تھا کہ ماہرین نے بچے کی فرمائش پر مچھلی کو پوکی مون گو  کے کردار ’ویلورڈ‘ سے منسوب کردیا۔ بچے اور اُس کے والد نے جال میں پھنسنے والی مچھلی کے ساتھ تصاویر بنا کر اُسے واپس سمندر میں چھوڑ دیا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق اب تک اس نسل کی وزنی ترین مچھلی 35 کلوگرام کی سامنے آئی البتہ یہ پہلا موقع ہے کہ کسی کم عمر بچے نے اتنی بڑی مچھلی پکڑ کر ریکارڈ بنایا۔ والد نے بتایا کہ الیکس پوکیو مون گیم کھیلنے کا شیدائی ہے اور اُس کی خواہش تھی کہ گیم میں نظر آنے والی مچھلی حقیقت میں پکڑے۔

Comments

- Advertisement -