پیرس : یورو کپ فٹبال کا ناک آؤٹ مرحلہ کے پہلے پری کوارٹرفائنل میں پولینڈ نے سوئٹزرلینڈ کوپینالٹی ککس پر شکست دے کر کوارٹر فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا
تفصیلات کے مطابق پولینڈ اورسوئٹزرلینڈکےدرمیان پری کوارٹرفائنل میچ کاآغاز دونوں جانب سے تابڑ توڑ حملوں سےہوا،انتالیسویں منٹ میں پولینڈنےگول داغ کربرتری حاصل کرلی.
دوسرےہاف میں سوئٹزرلینڈنےخسارا ختم کےلیے بھرپورجان ماری،اور بیاسی ویں منٹ میں شاکیری نےگیندکوجال کی راہ دکھائی.
مقررہ وقت تک مقابلہ ایک ایک گول سے برابررہا،اضافی وقت میں بھی دونوں ٹیمیں گول کرنے میں کامیاب نہ ہوسکیں،جس کے بعد میچ کا فیصلہ پینالٹی ککس پرہوا.
پولینڈنےسوئٹزرلینڈ کوپینالٹی ککس پرچارکےمقابلےپانچ گول سے ہراکریوروکپ سے کک آؤٹ کردیا.
واضح رہے کہ پنالٹی ککس پر سوئٹرز لینڈ کو شکست دےکرپولینڈ نے یورو کپ کے کوارٹرفائنل میں جگہ بنالی.
۔