تازہ ترین

مسلح افواج کو قوم کی حمایت حاصل ہے، آرمی چیف

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا ہے...

ملت ایکسپریس واقعہ : خاتون کی موت کے حوالے سے ترجمان ریلویز کا اہم بیان آگیا

ترجمان ریلویز بابر رضا کا ملت ایکسپریس واقعے میں...

صدرمملکت آصف زرداری سے سعودی وزیر خارجہ کی ملاقات

صدر مملکت آصف علی زرداری سے سعودی وزیر خارجہ...

خواہش ہے پی آئی اے کی نجکاری جون کے آخر تک مکمل کر لیں: وفاقی وزیر خزانہ

اسلام آباد: وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا...

روس یوکرین جنگ: پولینڈ میں میزائل گرنے سے جانی نقصان

کیف: پولینڈ میں روسی میزائل گرنے سے دو افراد ہلاک ہوگئے، واقعے پر پولینڈ حکومت نے روسی سفیر کو طلب کرلیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق منگل کے روز یوکرین پر متعدد میزائل حملوں کے دوران ہی پولینڈ کے اندر بھی ایک میزائل دھماکہ ہوا، جس میں دو افراد کی ہلاکت کی اطلاع ملی۔

پولش میڈیا نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ روسی میزائل یوکرین کی سرحد پار کرکے پولینڈ کی حدود میں گرے تھے جس کے باعث دو افراد ہلاک ہوگئے تھے،پولینڈ نے معاملے پر روسی سفیر کو طلب کرلیا ہے۔

یوکرین فضائیہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ منگل کے روز یوکرین پر 90 سے زائد میزائل فائر کئے گئے جن میں سے 70 کو کامیابی کے ساتھ تباہ کردیا گیا.

یہ حملے ایسے موقع پر کئے گئے جب ایک طرف جی ٹوئنٹی ممالک کا اجلاس جاری ہے

روس کی وزارتِ دفاع نے ان رپورٹس کو اشتعال انگیزی کا سبب قرار دیتے ہوئے روسی میزائلوں کے پولینڈ کی حدود میں گرنے کی تردید کی ہے۔

روسی حکومت کے ترجمان دمتری پیسکوف نے کہا ہے کہ انہیں پولینڈ میں ہونے والے دھماکے کے بارے میں علم نہیں ہے۔

Comments

- Advertisement -