تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

امریکا میں خون جماتی سردی نے مزید 8 افراد کی جان لےلی، ہلاکتوں کی تعداد 21 ہوگئی

واشنگٹن : امریکا میں شدید سردی کی لہر مزید آٹھ افراد ہلاک ہوگئے جبکہ درجنوں افراد مختلف حادثات اور ’پولر وورٹیکس‘ کے باعث اسپتالوں میں داخل ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق امریکا کی وسط مغربی ریاستوں میں شدید ترین سردی کی لہر نے نظام زندگی منجمد کردیا، عمارتیں اور سڑکیں مکمل طور پر برف سے ڈھک چکے ہیں، پولر وورٹیکس (قطب شمالی کی ہوائیں) کی وجہ سے زمین بھی جم پر پھٹنے لگی ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ امریکا میں برفیلی ہوائیں چلنے کے باعث ایک روز کے دوران شکاگو میں 9 افراد جان سے ہاتھ دھو بیھٹے۔

امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ ریاست الینوائے میں انتہائی ٹھنڈے موسم کا شکار ایک 82 سالہ بزرگ شہری ہوا جو گھر کے باہر برفیلی ہواؤں کے باعث دم توڑ گیا جبکہ ملواکی میں گیراج میں سے ایک 55 سالہ شخص کی منجمد لاش برآمد ہوئی۔

مقامی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ امریکی ریاست انڈیانا میں گاڑی برف میں دھنسنے کی وجہ سے نوجوان جوڑا برفیلے موسم کی شدت سے جان گنوا بیھٹا جبکہ برفیلے طوفان نے شکاگو میں ایک شہری کو اپنا نشانہ بنایا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق بدھ امریکا کی یونیورسٹی آف لووا کا 18 سالہ طالب علم خون جمانے والی برفانی ہواؤں متاثر ہوکر یونیورسٹی کے ہال میں گرپڑا اور گزشتہ روز اسپتال میں دم توڑ گیا جبکہ ڈیٹرائٹ میں ایک 70 سالہ شخص اپنے پڑوسی کے دروازے پر دم توڑ گیا۔

غیر ملکی میڈیا کا کہنا ہے کہ امریکی ریاست مشی گن میں بھی موسم کی شدت اور برفانی ہواؤں سے مقابلہ کرتے ایک 70 سالہ شخص کی لاش برآمد ہوئی ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ امریکا میں پولرورٹیکس کی یخ بستہ ہواؤں نے آبی ذخائر کو بھی جما، امریکی ریاستوں میں ٹرین بحال رکھنے کےلیے حکام ریلوے ٹریک جلائے جا رہے ہیں تاکہ پٹریاں شدید سردی کے باعث جم نہ جائیں۔

امریکا سے موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق اوہائیو اور پینسلوینیا کے شہریوں کا کہنا ہے کہ زمین کی تہہ سے اونچی اونچی آوازیں سنائی دے رہی ہیں۔

غیر ملکی میڈیا کا کہنا ہے کہ نقطہ انجماد سے بہت زیادت نیچے گرتے درجہ حرارت کے باعث برف دھماکوں کے ساتھ زمین میں بھی پھیلتی ہے، برف کے دھماکے جمعرات کے روز ہورہے ہیں۔

امریکا میں جان لیوا سردی کے باعث ہزاروں پراوزوں  منسوخ اور ٹرینوں کا شیڈول درہم برہم ہوچکا ہے، سب سے زیادہ سردی منی سوٹا میں منفی 45 ریکارڈ نارتھ ڈکوٹا میں منفی 32، وسکانسن میں منفی 26 ریکارڈ کی گئی ہے۔

امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ مملکت کے 9 کروڑ شہریوں کو منفی 17 اور اس کے نیچے گرتے درجہ حرارت کا سامنا ہے جبکہ ڈھائی کروڑ افراد پولر وورٹکس کا سامنا کررہے ہیں۔

امریکی محکمہ موسمیات کی جانب سے آئندہ دنوں سردی کی شدت میں مزید اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے، جس کے باعث ڈھائی کڑور افراد متاثر ہوں گے، امریکی حکام نے بے گھر افراد کو شدید سردی سے بچانے کےلیے متاثرہ شہروں میں شیلٹر ہوم قائم کردئیے ہیں۔

Comments

- Advertisement -