تازہ ترین

صدرمملکت آصف زرداری سے سعودی وزیر خارجہ کی ملاقات

صدر مملکت آصف علی زرداری سے سعودی وزیر خارجہ...

خواہش ہے پی آئی اے کی نجکاری جون کے آخر تک مکمل کر لیں: وفاقی وزیر خزانہ

اسلام آباد: وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا...

وزیراعظم شہباز شریف سے سعودی وزیر خارجہ کی ملاقات

اسلام آباد : وزیراعظم شہبازشریف نے سعودی وزیر...

سعودی وفد آج اسلام آباد میں اہم ملاقاتیں کرے گا

اسلام آباد : سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن...

امریکا:‌پولیس اہلکاروں پر فائرنگ، تحقیقات کے لیے آنے والا ابدی نیند سوگیا

امریکی ریاست ٹیکساس کے شہر ہیوسٹن میں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا، جس میں ایک پولیس اہلکار ہلاک جبکہ دو زخمی ہوگئے۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹ کے مطابق ہیوسٹن میں واقع بار کے قریب کھڑے تین پولیس اہلکاروں پر مسلح شخص نے اندھا دھند فائرنگ کی، جس میں ایک اہلکار ہلاک ہوگیا۔

پولیس کے مطابق اس واقعے سے پہلے بھی فائرنگ کا واقعہ پیش آیا تھا، تینوں اہلکار پہلے والے واقعے کی تفتیش کے لیے یہاں پہنچے تھے جنہیں‌ نشانہ بنایا گیا ہے۔ ہیوسٹن پولیس نےایک مشتبہ شخص کوحراست میں لےلیا جبکہ فائرنگ کرنے والے شخص کی تلاش جاری ہے۔

پولیس کے مطابق بار کے باہر مقامی وقت کے مطابق دوپہر 2 بج کر 15 منٹ پر  ایک واقعہ پیش آیا تھا، جس کی تحقیقات کے لیے اہلکار یہاں پہنچے تھے۔

عینی شاہدین کے مطابق فائرنگ کے بعد شہری شدید خوف و ہراس میں مبتلا ہوئے جبکہ جانیں بچانے کے لیے ادھر اُدھر بھاگتے رہے۔

پولیس چیف نے واقعے کو دہشت گردی قرار دینے سے متعلق سوال پر جواب دیتے ہوئے کہا کہ ابھی کچھ بھی کہنا قبل از وقت ہوگا، ہم تحقیقات کے بعد ہی کسی نتیجے پر پہنچ سکیں گے۔

Comments

- Advertisement -