تازہ ترین

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

ملک کو آگے لے جانے کیلیے تقسیم ختم کرنا ہوگی، صدر مملکت

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا...

ڈی آئی خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 4 کسٹمز اہلکار شہید

ڈی آئی خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے...

سال دوہزار بیس:پولیس مددگار ہیلپ لائن کو کتنی جعلی کالز موصول ہوئیں؟

کراچی: کراچی پولیس کے یونٹ ون فائیو مددگار کی سالانہ رپورٹ جاری کردی گئی ہے، جس میں پولیس سے مدد حاصل کرنے والے افراد کی سنجیدگی کا پتہ لگایا جاسکتا ہے۔

ترجمان ون فائیو کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ رواں سال ون فائیو کو 34لاکھ94ہزار133کالز موصول ہوئیں، ان موصول کالز میں7لاکھ 98 ہزار(پرینک) یا بوگس نکلیں۔

کارکردگی سے متعلق ترجمان ون فائیو نے بتایا کہ رواں سال 27 لاکھ 265 شکایات پر کارروائی کرتےہوئے474 ملزمان گرفتار کیے، اس دوران مدد گارون فائیونے127پستول،138موٹرسائیکلیں اور 26گاڑیاں برآمد کیں، یہی نہیں 65 موبائل فونز، 78 ہزار نقد رقم گھڑیاں،زیورات اور دیگرسامان بھی بر آمد کیا گیا۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ ون فائیو ازسرنو بحالی کے بعد رسپانس ٹائم40سے7منٹ تک آگیا ہے،ڈی آئی جی کراچی نے عوام سے اپیل کی کہ ایمرجنسی ہیلپ لائن15 صرف ہنگامی صورتحال میں استعمال کریں۔

Comments

- Advertisement -