تازہ ترین

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

پولیس نے مال بردار کنٹیرز بھی پکڑلیے، اشیائے خورونوش کی قلت کا خدشہ

پی ٹی آئی کے لانگ مارچ کے خلاف پولیس نے راستے بند کرنے کیلیے مال بردار کنٹینرز بھی پکڑلیے، ملک بھر اشیائے خورونوش کی قلت کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے کل سے شروع ہونے والے حقیقی آزادی لانگ مارچ کو روکنے کیلیے حکومت کی ایما پر پولیس نے راستوں کی بندش کیلیے مال بردار کنٹینرز بھی پکڑ لیے ہیں جس کے باعث ملک بھر میں اشیائے خورونوش کی قلت کا اندیشہ بھی پیدا ہوگیا ہے، جب کہ ملک بھر کی تاجر تنظیموں نے بھی حکومت کے اس اقدام کے خلاف آواز بلند کردی ہے۔

پنجاب کے مختلف شہروں میں پولیس نے راستوں کی بندش کے لیے درجنوں مال بردار کنٹینرز بھی پکڑ لیے ہیں جس کے باعث ملک بھر میں اشیائے خورونوش کی قلت کا اندیشہ پیدا ہوگیا ہے، اس حوالے سے ڈرائیورز کا کہنا ہے کہ ایک ایک گاڑی میں کروڑوں روپے کا سامان ہے اور یہ سامان خراب ہونے کا اندیشہ ہے، جب کہ پولیس نے یہ بھی کہا ہے کہ حالات خراب ہوئے تو اپنے سامان کی بھی ہمیں خود ہی حفاظت کرنی ہے۔

مال بردار کنٹینرز اور ٹریلرز کی پکڑ دھکڑ پر گڈز ٹرانسپورٹرز نے ہنگامی اجلاس طلب کرلیا ہے، ترجمان گڈز ٹرانسپورٹرز کا کہنا ہے کہ سڑکیں بند کرنے کے لیے انتظامیہ کنٹینرز اور ٹرک پکڑ رہی ہے، سیکڑوں مال بردارگاڑیوں کو پنجاب پولیس نے روک لیا ہے جس کی شدید مذمت کرتے ہیں اگر بروقت ترسیل نہ ہوئی تو کروڑوں کی اشیائے خورونوش خراب ہوجائیں گی اور اس سے ملک اور تاجروں کو نقصان پہنچنے کی ذمےدار حکومت ہوگی۔

صدر آل پاکستان انجمن تاجران اجمل بلوچ نے بھی اس صورتحال پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ حکومت کنٹینرز کی پکڑ دھکڑ بند کرے ورنہ کنٹینروں میں رکھا سامان تباہ ہو جائے گا، سامان کی ترسیل رکنے سے اشیائےخور ونوش کی قلت کا خدشہ ہے، کنٹینرز کی پکڑ دھکڑ سے ملک کا معاشی پہیہ رک گیا ہے۔

دوسری جانب لاہور، فیصل آباد، خانیوال، جہلم، شاہ کوٹ، گجرانوالہ ودیگر شہروں میں بس اڈوں کو بند اور شہروں سے باہر جانے والی بسوں کو بھی روک دیا گیا ہے جس کے باعث مسافروں کو سخت مشکلات کا سامنا ہے، شدید گرمی سے پریشان حال شہریوں میں بزرگ، خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔

مزید پڑھیں: راستوں‌ کی بندش، آئل کمپنیز نے پٹرول کی ترسیل روک دی

واضح رہے کہ پی ٹی آئی کے کل شروع ہونے والے لانگ مارچ کو روکنے کیلیے حکومت کی جانب سے گاڑیوں کی پکڑ دھکڑ  اور راستوں کی بندش جیسے اقدامات کے بعد آئل کمپنیز نے ترسیل روک دی۔

Comments

- Advertisement -