شکرگڑھ میں پولیس اور انتظامیہ نے دانیال عزیز کا انتخابی جلسہ روک دیا۔
تفصیلات کے مطابق مسلم لیگی آزاد امیدوار دانیال عزیز کا جلسہ جاری تھا کہ اس دوران پولیس نےجلسہ گاہ کا اسٹیج، کرسیاں اٹھوا کر لائٹیں بند کرا دیں۔
ڈی ایس پی سرکل رائےاحسان کا کہنا ہے کہ جلسے کیلئے اجازت نامہ نہیں تھا اس لئے روکا گیا، امن وامان کےپیش نظرانتخابی جلسے کیلئےاجازت نامہ ضروری ہے۔
دنیال عزیز ساتھیوں کےہمراہ جلسہ گاہ پہنچ گئے۔ انہوں نے کہا کہ انتظامیہ نےکہا بغیر اجازت جلسہ نہیں کر سکتے ہم کل اجازت لیکر قانون کےمطابق دوبارہ جلسہ کریں گے ہم انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی نہیں کریں گے۔
واضح رہے کہ ٹکٹ نہ ملنے پر دانیال عزیز آزاد امیداور کی حیثیت سے الیکشن لڑ رہے ہیں۔ مسلم لیگی آزاد امیدوار دانیال عزیز کا شہر میں پہلا انتخابی جلسہ تھا۔