راولپنڈی میں پی آئی اے کے 13 ملازمین گرفتار، پولیس کی تردید -
The news is by your side.

Advertisement

راولپنڈی میں پی آئی اے کے 13 ملازمین گرفتار، پولیس کی تردید

راولپنڈی: پی آئی اے ملازمین اور پولیس اہلکار آمنے سامنے آگئے، تیرہ ہڑتالی ملازمین گرفتارکرلیے گئے۔

تفصیلات کے مطابق راولپنڈی کے بینظیر انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے باہرجوائنٹ ایکشن کمیٹی کے احتجاجی ملازمین کی پکڑ دھکڑ کا سلسلہ شروع کردیا گیا ہے۔

جوائنٹ ایکشن کمیٹی کا موقف ہے کہ پولیس نے ٹولیوں کی صورت میں کیمپ کی جانب آتے ہوئے ملازمین کو گرفتار کیاہے جس کے بعد احتجاجی ماحول میں کشیدگی آگئی ہے۔

دوسری جانب راولپنڈی کا پولیس کا موقف ہے کہ پی آئی اے کے کسی ملازم کو گرفتار نہیں کیا گیا۔

مبینہ گرفتاریوں کے بعد احتجاجی ملازمین اور پولیس کے درمیان کشیدگی کی فضا پیدا ہوگئی ہے ۔ ملازمین کی جانب سے حکومت کے خلاف احتجاج کیا جارہا ہے اور شدید نعرے بازی بھی کی جارہی ہے۔

اس سے قبل کراچی میں بھی خواتین ائیرہوسٹسز کو پولیس انتظامیہ کے ذریعے ہراساں کیے جانے کا بھی انکشاف ہوا تھا۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں