تازہ ترین

ایرانی صدر کے دورہ پاکستان کا مشترکہ اعلامیہ جاری

ایرانی صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی پاکستان کا تین روزہ...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

کے4 منصوبے سے بھی ترستے کراچی کو پانی نہیں مل سکے گا

پانی کو ترستے کراچی کے شہریوں کو کے4 منصوبے...

سندھ حکومت کے احکامات پر عمل درآمد، کرونا ویکسین نہ لگوانے والے متعدد گرفتار

سکھر : سندھ حکومت کے احکامات کی روشنی میں پولیس نے ویکسین نہ لگوانے والے 20 شہریوں کو گرفتار کرلیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق سکھر کے شہر پنو عاقل میں کرونا ویکسین نہ کروانے والوں کے خلاف کارروائی کی گئی، جس کے دوران مختلف مقامات سے 20 شہریوں کو گرفتار کیا گیا۔

ایس پی سکھر کے مطابق حکومتی احکامات پر عمل درآمد نہ کرنے والوں کے خلاف کارروئی کی گئی ہے، عوام سے اپیل ہے کہ وہ کرونا ویکسین جلد از جلد لگوائیں۔

ایس ایس پی نے اعلان کیا کہ  ضلع بھر میں ویکسین نہ لگوانے والوں کیخلاف کارروائی کی جا رہی ہے، جنہیں گرفتار کر کے قانونی کاررروائی بھی کی جائے گی۔ایس پی سکھر نے بتایا کہ آج گرفتار ہونے والے شہریوں کو تنبیہ کے بعد رہا کردیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں: کورونا ویکسینیشن نہ کروانے والوں کو گرفتار کرنے کا فیصلہ

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں سندھ حکومت نے کرونا ویکسین نہ لگوانے والوں پر مختلف پابندیاں عائد کرنے اور انہیں گرفتار کرنے کے احکامات جاری کیے تھے۔

اس حوالے سے محکمہ داخلہ سندھ نے سندھ بھر کے کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز کو احکامات پر عمل درآمد کرانے کا حکم جاری کیا تھا، جس میں لکھا گیا تھا کہ این سی او سی کی ہدایت پر ویکسین نہ لگوانے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے۔

نوٹی فکیشن میں لکھا گیا تھا کہ ’موٹر ویز پر سفر کرنے والوں کے لیے کرونا ویکسینیشن 20 ستمبر تک لازمی ہے، مذکورہ تاریخ کے بعد ریل گاڑیوں، ہوم ڈیلیوری سروس کے اسٹاف کو  اجازت نہیں ہوگی جبکہ بیس ستمبر تک ویکسین کی ایک خوراک نہ لگوانے والوں کو گرفتار بھی کیا جائے گا‘۔

نوٹی فکیشن میں کہا گیا تھا کہ ’بس سروسز کے اسٹاف کی ویکسینیشن نہ ہونے پر متعلقہ کمپنی کی بسوں اور اسٹینڈ کو  سیل کیا جائے گا، ہوٹل، ریسٹورنٹ میں کام کرنے والے عملے کی ویکسینیشن نہ ہونے پر ہوٹل اور ریسٹورنٹ کو بھی سیل کیا جائے گا‘۔

Comments

- Advertisement -