تازہ ترین

سعودی وفد آج اسلام آباد میں اہم ملاقاتیں کرے گا

اسلام آباد : سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن...

فیض آباد دھرنا : انکوائری کمیشن نے فیض حمید کو کلین چٹ دے دی

پشاور : فیض آباد دھرنا انکوائری کمیشن کی رپورٹ...

حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کردیا

حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں...

سعودی وزیر خارجہ کی قیادت میں اعلیٰ سطح کا وفد پاکستان پہنچ گیا

اسلام آباد: سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان...

حکومت کل سے پٹرول مزید کتنا مہنگا کرنے جارہی ہے؟ عوام کے لئے بڑی خبر

راولپنڈی : پیٹرول کی قیمت میں اضافے کا امکان...

ابوظبی، فون پر عوام کو جھانسہ دے کر لوٹنے والے 25 نوسرباز گرفتار

ابوظبی: متحدہ عرب امارات کی پولیس نے فون پر شہریوں کو بے وقوف بنا کر لوٹنے والے گروہ کو گرفتار کرلیا جس کا تعلق ایشیائی ملک سے بتایا جارہا ہے۔

ابوظبی پولیس کی جانب سے ہفتے کے روز جاری ہونے والے اعلامیے میں بتایا گیا کہ نوسرباز گروہ شہریوں کے ساتھ فون پر فراڈ کرتا اور اُن سے رقم بٹورتا تھا، یہی گروہ شارجہ اور عجمان پولیس کو بھی مطلوب تھا۔

پولیس حکام کے مطابق گروہ کے افراد شہریوں کو کال کر کے اُن سے بینک اکاؤنٹ کی تفصیلات حاصل کرتے تھے اور پھر اُن کھاتوں میں موجود رقم کو منتقل یا اُس سے خریداری کی جاتی تھی۔

ابوظبی کی پولیس کے محکمہ تفتیش کے سربراہ بریگیڈیئر جنرل عمران احمد المعزوری کا کہنا تھا کہ تین الگ الگ کام کرنے والے گروہ کو گرفتار کرلیا، جن کے ممبران کی تعداد 14 اور تیسرے گروپ کو عجمان سے گرفتار کیا جن کے 11 ممبران ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ ملزمان نے شہریوں کو جھانسا دے کر لوٹنے کا اعتراف کیا اور بتایا کہ انہوں نے ہزاروں درہم ادھر سے اُدھر منتقل کیے۔ ابو ظبی حکام کے ملزمان کے بینک اکاؤنٹس بلاک کردیے تاکہ مزید رقم کی منتقلی نہ ہوسکے۔ پولیس حکام نے گرفتار ملزمان کے بارے میں مزید تفصیلات فراہم نہیں کیں۔

Comments

- Advertisement -