پیر, فروری 10, 2025
اشتہار

اسٹریٹ کرائم کے خلاف پولیس کا کریک ڈاؤن، 52 ملزمان گرفتار

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: ماہ رمضان میں اسٹریٹ کرائم میں بڑھتی وارداتوں کی سرکوبی کے لیے کراچی کے مختلف علاقوں سے پولیس نے 8 ملزموں اور 25 مشتبہ افراد، 2 افغان شہری اور محمود آباد سے 12 رکنی گروہ کو گرفتار کر لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق رمضان المبارک کی آمد سے اسٹریٹ کرائم میں اضافہ نے شہریوں کی زندگی اجیرن بنادی تھی،لوگ خریداری کے لیے جاتے وقت خوف کا شکار رہتے،کراچی پولیس نے جرائم پیشہ افراد کی گرفتاری کے لیے کریک ڈاؤں آپریشن کیا،جس میں 52 سے زائد ملزمان کو حراست میں لے گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق کراچی پولیس کے کریک ڈاؤں آپریشن میں تھانہ مبینہ ٹاؤن،سرجانی ٹاؤں، محمود آباد پولیس اسٹیشن،فریئر پولیس اسٹیشن اور کورنگی پولیس اسٹیشن نے حصہ لیا اور اسٹریٹ کرائم میں ملوث 52 سے زائد ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

کراچی پولیس نے گلشن اقبال کے علاقے مبینہ ٹاؤن میں پولیس نے جرائم پیشہ افراد کے خلاف کریک ڈائون آپریشن میں 4 مفرور ملزمان کو گرفتار کر لیا جب کہ شانتی نگر میں گھر گھر تلاشی لی گئی اور 25 مشتبہ افراد کو حراست میں لیا گیا،گرفتار ہونے والوں میں لیاری گینگ وار کا کارندہ بھی شامل ہے۔

اسی طرح کلفٹن بوٹ بیسن میں پولیس نے 3 اسٹریٹ کریمنلز،فرئیر میں انوسٹی گیشن پولیس نے 2 مطلوب ملزموں کو،محمود آباد کے علاقہ سے پولیس نے سینکڑوں وارداتوں میں ملوث 12 رکنی گروہ کو جب کہ زمان ٹاؤں کورنگی سے 300 سے زائد کیس میں مطلوب ملزم کو گرفتار کر لیا ہے۔

دوسری جانب سرجانی ٹاؤن سے پولیس نے گھر گھر تلاشی میں 2 افغانی باشندوں کو گرفتار کرلیاہے،پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان غیر قانونی طور پر پاکستان میں مقیم تھے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں