تازہ ترین

حکومت نے پیٹرول کی قیمت کم کرنے کا اعلان کر دیا

اسلام آباد: وفاقی حکومت کی جانب سے آئندہ 15...

آئی ایم ایف مشن چیف کا بیان پاکستان کے داخلی معاملات میں مداخلت قرار

اسلام آباد : وزیرمملکت برائے خزانہ عائشہ غوث پاشا...

نیب ترمیمی ایکٹ 2023 نافذ العمل ہوگیا

اسلام آباد : نیب ترمیمی ایکٹ 2023 نافذالعمل ہوگیا،...

امریکا نے پاکستان میں من مانی گرفتاریوں کو ناقابلِ برداشت قرار دے دیا

واشنگٹن : امریکا میں سینیٹ کی خارجہ امور کمیٹی...

کراچی سے بھتہ خور پولیس اہلکار گرفتار

کراچی: پولیس نے شہر قائد کے علاقہ نیو کراچی انڈیسٹریل ایریا سے بھتہ خور پولیس اہلکار کو گرفتار کرلیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پولیس نے بھتہ خور پولیس اہلکار کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا ہے، جبکہ ملزم سے تاوان کی رقم 20 ہزار روپے بھی برآمد کرلی ہے، گرفتار ملزم کی شناخت ولید حفیظ کے نام سے ہوئی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ اہلکار تاجر کو بھتہ کیلئے دھمکیاں دیتا تھا، سابق پولیس اہلکار کو تاجر سے بھتہ لینے فیکٹری پہنچنے پر گرفتار کرلیا گیا۔

پولیس کے مطابق  اہلکار کو پہلے ہی ملازمت سے برطرف کردیا گیا تھا۔

خیال رہے کہ اس سے قبل کراچی کے علاقے بلوچ کالونی سے پولیس اہلکاروں کی رشوت وصول کرتے ہوئے ویڈیو منظرعام پر آئی تھی، جس کے بعد رشوت لینے کے الزام میں 3 اہلکاروں کو گرفتار کرلیا گیا تھا، گرفتار ہونے والے پولیس اہلکاروں میں کانسٹیبل نعمان خان، مشتاق احمد اور وسیم شاہ شامل تھے۔

Comments