تازہ ترین

نگراں حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں کمی کی خوشخبری سنادی

کراچی : نگراں وفاقی وزیر تجارت گوہر اعجاز نے...

نیپرا کا بجلی مزید مہنگی کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد: نیپرا نے سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد...

’دنیا بھارت میں مسلمانوں اور عیسائیوں کی نسل کشی پر خاموش نہ رہے‘

نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا ہے کہ...
Array

لاہور : 2 سالہ بچے کو زیادتی کے بعد قتل کرنے والا مرکزی ملزم گرفتار

لاہور : پولیس نے زیادتی کے بعد 2سالہ بچے کے قتل میں ملوث مرکزی ملزم کو گرفتار کرلیا، ملزم مقتولہ کے منہ بولے ماموں کا بیٹا ہے۔

تفصیلات کے مطابق صوبائی دارلحکومت لاہور کے علاقے ستوکتلہ میں مبینہ طور پر زیادتی کے بعد 2سالہ بچے کے قتل کے واقعہ پر پولیس نے ملوث مرکزی ملزم کو گرفتار کرلیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم مقتولہ کے منہ بولے ماموں کا بیٹا ہے، ملزم علی شان نے بچے کو تشدد کا نشانہ بھی بنایا۔

دوسری جانب وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے ستوکتلہ میں مبینہ زیادتی کےبعد بچے کے قتل کا نوٹس لیتے ہوئے سی سی پی او لاہور سے رپورٹ طلب کرلی۔

عثمان بزدار نے ملزم کی 48گھنٹے میں گرفتاری کا حکم دیتے ہوئے کہا مقتول بچے کے لواحقین کوہر قیمت پر انصاف فراہم کیا جائے۔

یاد رہے لاہور کے علاقے ستوکتلہ میں 2 سال کے معصوم بچے کو تشدد اور مبینہ زیادتی کے بعد قتل کر دیا گیا تھا ، جس کے بعد پولیس نے مقتول کی والدہ کی مدعیت میں خاتون کے رشتہ داروں کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

پولیس حکام کا کہنا تھا کہ بچے کی لاش کا پوسٹمارٹم مکمل کر لیا گیا، ابتدائی پوسٹمارٹم رپورٹ میں بچے کے ساتھ زیادتی ثابت ہوگئی ہے۔

Comments

- Advertisement -