ہفتہ, دسمبر 14, 2024
اشتہار

سیکڑوں‌ خواتین سے لوٹ مار کرنے والے رکشہ گینگ کا سرغنہ گرفتار

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: دو سو سے زائد خواتین سے لوٹ مار کرنے والے رکشہ گینگ کا سرغنہ گرفتار کر لیا گیا.

پولیس نے شہر قائد کے علاقے پی سی ایس ایچ سے رکشہ گینگ کے سرغنہ کو ساتھی سمیت گرفتار کر لیا.

ایسٹ زون پولیس کی تازہ کارروائی میں یہ گرفتاری عمل میں آئی، اس دوران پولیس اور ملزمان کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ بھی ہوا.

- Advertisement -

ایس ایس پی ایسٹ غلام اظفر کا کہنا ہے کہ رکشہ گینگ چار رکنی گروہ تھا، جو کراچی کے پوش علاقوں میں خواتین سے لوٹ مار کرتا تھا.

اس گینگ کے ارکان عام طور پر رکشے میں سفر کرتے تھے، ان کے پاس کٹر ہوتا، جس سے یہ خواتین کی چین اور چوڑیاں کاٹ کر اتروا لیتے. ساتھ ہی ان کے بیگ، موبائل اور لیپ ٹاپ بھی لوٹ لیتے.


مزید پڑھیں: راولپنڈی : ڈاکوؤں کی گھر میں تین گھنٹے تک لوٹ مار، فائرنگ سے پانچ افراد زخمی


ملزمان نے زیادہ تر وارداتیں کلفٹن، پی سی ایچ ایس اور ٹیپو سلطان روڈ کے علاقے میں کیں.

انھیں پی سی ایچ ایس میں لوٹ مار کے ایک واقعے کے بعد تعاقب کرکے گرفتار کیا گیا. پولیس نے ملزمان سے ساڑھے3 لاکھ نقد، درجنوں موبائل فونز برآمد کیے.

یاد رہے کہ ملزم کا ایک ساتھی ایک ماہ قبل زخمی حالت میں گرفتار کیا گیا تھا. ملزم ایک شہری کی فائرنگ سے زخمی ہوا تھا.

Comments

اہم ترین

نذیر شاہ
نذیر شاہ
نذیر شاہ کراچی میں اے آر وائی نیوز کے کرائم رپورٹر ہیں

مزید خبریں