تازہ ترین

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

کے4 منصوبے سے بھی ترستے کراچی کو پانی نہیں مل سکے گا

پانی کو ترستے کراچی کے شہریوں کو کے4 منصوبے...

سہراب گوٹھ جلسہ، پی ٹی ایم کا مرکزی آرگنائزر گرفتار، نامعلوم مقام پر منتقل

کراچی: سہراب گوٹھ تھانے کی پولیس نے پشتون تحفظ موؤمنٹ (پی ٹی ایم) کے جلسے کا انعقاد کرنے والے آرگنائزر کو حراست میں لے کر نامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق نور اللہ ترین نے 6 دسمبر کو سہراب گوٹھ کے قریب پشتون تحفظ موؤمنٹ کے جلسے کا انعقاد کیا تھا، جہاں مرکزی اسٹیج سے پاکستان اور پاک فوج کے خلاف تقاریر کی گئیں تھیں۔

پی ٹی ایم کے پروگرام کے خلاف کراچی کے علاقے سہراب گوٹھ تھانے میں مقدمہ درج کیا گیا تھا جس میں رکن قومی اسمبلی علی وزیر سمیت قائدین اور کارکنان کو نامزد کیا گیا۔

مزید پڑھیں: ملک مخالف تقریر، سندھ پولیس کی درخواست پر علی وزیر پشاور سے گرفتار

سندھ پولیس نے ایف آئی آر میں نامزد رکن قومی اسمبلی علی وزیر کی گرفتاری اور حوالگی کے لیے خیبرپختونخواہ حکومت سے مدد لی جس کے بعد انہیں تین روز قبل پشاور سے گرفتار کیا گیا۔

پولیس نے اس سلسلے میں آج  جلسے کا انعقاد کرنے والے مرکزی آرگنائزر اور پی ٹی ایم کے مقامی نور اللہ ترین کی  دوسری گرفتاری کی، سہراب گوٹھ تھانے کی پولیس نے ملزم کو تفتیش کے لیے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔

Comments

- Advertisement -