The news is by your side.

Advertisement

ماڈل نایاب علی کے قتل میں ملوث سوتیلا بھائی گرفتار

لاہور:ماڈل نایاب علی کے قتل میں ملوث سوتیلے بھائی کو گرفتار کرلیا گیا ، ڈی آئی جی شارق جمال کا کہنا ہے کہ ملزم مقتول ماڈل کی کوٹھی ہتھیانا چاہتا تھا، آلہ قتل برآمد کرلیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پولیس نے ماڈل نایاب علی کے قتل میں ملوث سوتیلے بھائی کو گرفتار کرلیا ، ،ڈی آئی جی شارق جمال نے بتایا گرفتارملزم کوسوتیلی بہن کی ماڈلنگ پسندنہیں تھی اور وہ مقتول ماڈل کی کوٹھی بھی ہتھیاناچاہتاتھا۔

شارق جمال کا کہنا تھا کہ ملزم نے مشروب میں نشہ آورچیزملا کر نایاب علی کوبے ہوش کیا، آلہ قتل ،دوپٹہ، نشہ آورمشروب کی بوتل اور چھری برآمد کرلی ہے۔

گذشتہ روز ماڈل نایاب کو قتل کرنے والا اس کا سوتیلے بھائی نکلا تھا ، پولیس کا کہنا تھا کہ مقتولہ نایاب کو سوتیلے بھائی اسلم نے غیرت کے نام پر قتل کیا ، تفتیش کے مطابق نایاب کو گلا دبا کر قتل کیا پھر زیادتی کا رنگ دینے کی کوشش کی۔

خیال رہے پولیس نے نایاب سے رابطے میں رہنے والے دس افراد کو شامل تفتیش کیا تھا ، ایس ایس پی منصورامان کا کہنا تھا کہ پولیس نے شامل تفتیش افراد کے بیانات قلمبند کرلیے، شامل تفتیش افراد کا تعین نایاب کے موبائل ڈیٹا سے کیا گیا۔

پولیس نے بتایا تھا کہ نایاب کے گھر کی عقبی کھڑکی کی جالی ٹوٹی ہوئی ملی ، کھڑکی کے قریب انسانی ہاتھوں کے نشانات فرانزک کیلئے بھجوا دیے ، شبہ ہے قاتل نے فرار کے لیے کھڑکی کا راستہ استعمال کیا جبکہ نایاب کےگھرکی الماریوں میں چیزیں بکھری ہوئی ملیں، نایاب کے سوتیلےبھائی کوپہلے ہی شامل تفتیش کیاجاچکاہے۔

واضح رہے کہ نایاب کے قتل کا واقعہ 11 جولائی کو پیش آیا تھا، گھر سے نایاب کی برہنہ حالت میں تشدد زدہ لاش ملی تھی۔

Comments

یہ بھی پڑھیں