اتوار, فروری 16, 2025
اشتہار

کراچی میں ریسٹورنٹ منیجرپرفائرنگ کرنے والے ملزمان گرفتار

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: شہرقائد میں ریسٹورنٹ میں جھگڑےکےدوران میرمصطفےٰ راشدی نےہوٹل منیجرکوگولی ماردی تھی ، اے آروائی نیوز پر خبر نشر ہونے کے بعد پولیس نے ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے ملیر میں واقع ایک ریسٹورینٹ میں جھگڑے کے دوران فائرنگ کے سبب ہوٹل منیجر شدید زخمی ہوا تھا، اے آروائی نیوز نے ملزمان کی تصاویر نشر کی تو پولیس حرکت میں آگئی۔

ایس ایس پی ملیر عرفان بہادر کا کہنا ہے کہ ملزمان کو حراست میں لے لیا گیا ہے، سی سی ٹی وی فوٹیج اوردیگرشواہدکی مددسےتفتیش کررہےہیں۔ انہوں نے مزید بتایا کہ ملزمان نے الزامات کی نفی کی ہے۔ ملزمان کا کہنا ہے کہ انہوں نے کسی کوگولی نہیں ماری۔

پولیس ذرائع کے مطابق میرمصطفیٰ عرف بابرراشدی اپنے چھوٹے بھائی اطہر راشدی کے ہمرا ہ ریسٹورنٹ گئے تھے ، جہاں بل کی ادائیگی پر ویٹر سے تلخ کلامی ہوئی۔ معاملہ بڑھنے پر میر مصطفےٰ نے منیجرپرفائرنگ کردی تھی ۔میرمصطفیٰ کاتعلق لاڑکانہ سےہے

عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ اس موقع پر میر مصطفےٰ کے ساتھ موجود حر فورس کے گارڈز نے ریسٹورینٹ میں موجود دیگر افراد کے ساتھ بھی بدتمیزی کی۔

گرفتاری سے قبل پولیس نے ریسٹورینٹ انتظامیہ کی مدعیت میں اقدام قتل کا مقدمہ درج کرلیا گیا تھا، واقعے کے وقت ملزم کا بھائی اطہر راشدی بھی ساتھ تھا، جب کہ ان دونوں کی حفاظت کے لیے حر فورس کے گارڈز بھی موجود تھے۔

مقدمے میں درج کیا گیا ہے کہ کارسوارملزمان نےشراب کےنشےمیں ریسٹورنٹ میں ہنگامہ آرائی کی۔ملزمان کےزیراستعمال گاڑی تحویل میں لےلی گئی ہے، گاڑی میں سےشراب بھی
برآمد ہوئی ہے۔

تحویل میں لی گئی گاڑی سیدمیرمصطفیٰ راشدی کےنام رجسٹرڈہے،پولیس کے مطابق واقعےکی تمام پہلؤوں سے تحقیقات کی جارہی ہیں۔

اہم ترین

نذیر شاہ
نذیر شاہ
نذیر شاہ کراچی میں اے آر وائی نیوز کے کرائم رپورٹر ہیں

مزید خبریں