The news is by your side.

Advertisement

کراچی: کٹی پہاڑی پرپولیس کی کارروائی، مفرورملزم گرفتار

کراچی : شہرقائد کے علاقے اورنگی ٹاؤن کٹی پہاڑی پرپولیس کی جانب سے کی جانے والی کاروائی کے دوران بدنامِ زمانہ بھالو گروپ کا مفرورکارندہ گرفتارہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق کرا چی کے علاقے کٹی پہاڑی کے قریب کارروائی کے دوران پولیس نے بد نامِ زمانہ بھالو گروپ کے مفرورکارندے کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا ہے۔

پولیس کے مطابق گرفتارملزم پولیس وینزپرحملوں، بھتہ اوردیگر سنگین جرائم میں ملوث تھا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز گرفتار ہونے والاملزم اپنے ساتھی ’بھالو‘کی ہلاکت کے بعد سے مفرورتھا۔

Print Friendly, PDF & Email

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں