تازہ ترین

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

فیصل آباد، ملزمان کی گرفتاری میں ناکامی پر پولیس نے بچوں اور خواتین کو گرفتار کرلیا

فیصل آباد: پنجاب کے شہر فیصل آباد میں تھانہ لنڈیانوالہ پولیس نے ملزمان کی گرفتاری میں ناکامی پر ملزمان کے بچوں اور خواتین کو گرفتار کرلیا۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق فیصل آباد میں تھانہ لنڈیانوالہ پولیس نے 5 افراد کے قتل کے ملزمان کی عدم گرفتاری پر ملزمان کے 2 بچوں اور 3 خواتین کو غیرقانونی طور پر حراست میں لے لیا۔

ذرائع کے مطابق جڑانوالہ کے ننکانہ روڈ پر 28 جون کو قتل کی دشمنی پر مخالفین نے وین میں سوار 5 افراد کو فائرنگ کرکے قتل کردیا تھا، تھانہ لنڈیانوالہ پولیس نے ملزمان کی گرفتاری میں ناکامی پر ان کے پانچ اور سات سال عمر کے 2 بچوں اور تین خواتین کو غیرقانونی طور پر گرفتار کرکے تھانے منتقل کردیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ خواتین کو ساری رات ویمن تھانے کے کمرے میں رکھا گیا جبکہ بچوں کو تھانہ کوتوالی کی حوالات میں خطرناک ملزمان کے ساتھ بند کیا گیا، سخت گرمی سے بے حال بچے تھانے میں آنے والے شہریوں کی منت سماجت کرتے رہے کہ انہیں یہاں سے رہا کروایا جائے۔

اے آر وائی نیوز پر حوالات میں بند بچوں کی خبر نشر ہونے پر آر پی او فیصل آباد رفعت مختار نے نوٹس لیتے ہوئے سی پی او سے اختیارات سے تجاوز کرنے والے پولیس افسران اور عملے کے بارے میں رپورٹ طلب کرلی جس کے بعد بچوں اور خواتین کو رہا کردیا گیا۔

سی پی او سہیل چوہدری کے مطابق ملزمان کے اہلخانہ کو تفتیش کے لیے پکڑا تھا اب انہیں گھر بھجوادیا گیا ہے۔

Comments

- Advertisement -