سات سالہ بچی کو اغوا کر کے زیادتی کا نشانہ بنا والا سفاک ملزم گرفتار rapist
The news is by your side.

Advertisement

سات سالہ بچی کو اغوا کر کے زیادتی، سفاک ملزم گرفتار

فیصل آباد : سات سالہ بچی کو اغوا کر کے زیادتی کا نشانہ بنانے والے ملزم حسن زوہیب کو سیٹلائٹ ٹاؤن سے گرفتار کرلیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق سیٹلائٹ ٹاؤن میں سات سالہ بچی کو اغوا اور زیادتی کا نشانہ بنا کر اس کے گھر کے سامنے پھینکنے والے سفاک ملزم حسن زوہیب کو حراست میں لے لیا گیا، دوران تفتیش ملزم نے اپنے جرم کا اعتراف کرتے ہوئے ہوشربا انکشافات کیے ہیں۔

پولیس کے مطابق ملزم نے30 ستمبرکو سمن آباد روڈ سے 7 سال کی بچی کو اغوا کیا تھا اور ملزم نے بچی کو زیادتی کا نشانہ بنا کر گھر کے قریب پھینک دیا تھا۔

ملزم کی ویڈیو دیکھیں:

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ سفاک ملزم نے بچی کو دو دن قید رکھا اور کئی بار زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد بچی کو اس کے گھر کے نزدیک پھینک کر فرار ہو گیا تھا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کو سی سی ٹی وی فوٹیجز کی مدد گرفتار کیا گیا جس میں ملزم کو مٹھائی کی دکان کے قریب سے بچی کو اُٹھاتے اور موٹر سائیکل پر بیٹھا کر فرار ہوتا نظر آرہا ہے۔

ذرائع پولیس کا کہنا ہے کہ شقی القلب شخص عادی مجرم ہے اور اس سے قبل بھی کئی معصوم کلیوں کو اپنے کالے کرتوت تلے مسل چکا ہے اور بالآخر اس کیس میں ہونے والی پیش رفت کے بعد پکڑا گیا۔

یاد رہے 30 ستمبر کو گھر کے قریب سے غائب ہونے والی بچی کی ایف آئی آر بچی کے والد نے تھانہ سمن آباد میں اغوا کا مقدمہ درج کرایا تھا جس پر کارروائی کرتے ہوئے پولیس ملزم کو گرفتار کرنے میں کامیاب ہوئی۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں