کراچی میں قانون نافذ کرنے والے ادارے متحرک، متعدد گرفتار -
The news is by your side.

Advertisement

کراچی میں قانون نافذ کرنے والے ادارے متحرک، متعدد گرفتار

کراچی: شہرِقائد میں قانون نافذ کرنے والے اداروں نے جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائی تیز کرتے ہوئے لیاری سینگولین سے دوملزمان گرفتارکرلیےگئے جبکہ بلدیہ ٹاؤن عابدآباد سےمذہبی جماعت کا کارکن گرفتار، قبضے سے اسلحہ اور بال بم برآمد ہوئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ رات لیاری سینگولین میں قانون نافذ کرنیوالے ادارے نے کارروائی کرتے ہوئے عزیر بلوچ گروپ کے دو کارندوں کو گرفتار کرلیا۔ ملزمان کے قبضے سے اسلحہ اور منشیات برآمد کی گئی ہے، دونوں ملزمان متعدد سنگین مقدمات میں مطلوب تھے۔

دوسری جانب بلدیہ ٹاؤن عابدآباد سےمذہبی جماعت سےتعلق رکھنے والے وسیم نامی شخص کو گرفتار کرکے اسکے قبضے سے اسلحہ اور بال بم برآمد کرلیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق ملزم بھتہ خوری اور لوٹ مار کی وارداتوں میں ملوث تھا۔

دریں اثںاء عزیزآباد کے علاقے گلشن شمیم میں علاقہ مکینوں نےایک مشتبہ شخص کو تشددکا نشانہ بناکرشدید زخمی حالت میں پولیس کے حوالے کردیا۔ پولیس کے مطابق ملزم سے اسلحہ برآمد ہوا، نہ ہی لوٹ مار کے حوالےسےکوئی مدعی سامنے آیا۔

پیرآباداور اتحاد ٹاؤن سے بھی چارملزمان گرفتارکیےگئے۔ دوران تفتیش ٹارگٹ کلرشکیل عرف سنی کےانکشاف پر پولیس نےامتیاز مانا اور رضوان نامی مزید دو ملزمان گرفتارکرلیے۔

ادھرکراچی میں گرفتار دہشت گرد چھٹل مگسی نے اہم انکشافات کئے ہیں۔ ملزم نے بتایا ہے کہ کراچی کے تیرہ علاقوں میں کالعدم تنظیم کا نیٹ ورک ہے۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں