تازہ ترین

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

تین سال سے پولیس کے لیے چھلاوہ بنے میاں بیوی گرفتار

کراچی: تین سال سے پولیس کےلئے چھلاوہ بنے میاں بیوی آخر کار گرفتار ہو گئے، ڈسٹرکٹ سینٹرل اجمیر نگری پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کر کے ملزمان کو پکڑا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق کراچی کے ضلع وسطی میں چھلاوہ بنے میاں بیوی اسلحہ سمیت گرفتار کر لیے گئے، ملزمان 3 سال سے اسٹریٹ کرائم وارداتوں میں ملوث تھے،اور پولیس کے لیے چھلاوہ بنے ہوئے تھے۔

موٹر سائیکل پر سوار میاں بیوی راہ گیر خاتون کو لوٹتے ہوئے، خاتون کے ساتھ بچے بھی موجود تھے

ایس ایس پی عارف اسلم راؤ نے اے آر وائی نیوز کو بتایا کہ ملزم مختار برقع پوش بیوی نادیہ کے ہمراہ وارداتیں کرتا تھا، برقع پوش بیوی کے ساتھ ہونے کی وجہ سے پولیس شک نہیں کرتی تھی، واردات کے دوران ملزم پستول نکال کر سامان چھینتا، اور بیوی بیگ میں ڈال دیتی تھی۔

پولیس کے مطابق 12سال پہلے بھی ملزم پولیس کے ہاتھوں گرفتار ہو چکا ہے، گرفتار ملزمان سے مسروقہ سونا و دیگر سامان برآمد کیا جائے گا۔

اے آر وائی نیوز کو ایک واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی مل گئی ہے، جس میں ملزمان کو ایک خاتون سے واردات کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔ فوٹیج کے مطابق ملزم نے خاتون سے سونے کی تمام چیزیں اتر والی تھیں۔ واردات کے وقت راہ گیر خاتون اپنے بچوں کے ساتھ گلی سے گزر رہی تھی، جب ملزمان میاں بیوی نے اسے دھر لیا۔

Comments

- Advertisement -