تازہ ترین

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

پولیس نے ‘شیطان’ کو گرفتار کرلیا

ریاض : سعودی شہری خود ساختہ ابلیس بننے کے جرم میں گرفتار، سوشل میڈیا صارفین نے سزا سے متعلق سوالات اٹھا دئیے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سعودی پولیس نے ایک شہری کو گزشتہ روز گرفتار کیا تھا جس نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹک ٹاک پر ایک ویڈیو بنائی تھی جس میں خود کو ابلیس دکھایا تھا۔

ویڈیو میں نوجوان عجیب و غریب میک اپ کیا ہوا تھا اور خود کو ابلیس بتا رہا تھا جبکہ ابلیس کی زبان بھی بول رہا تھا۔

خود ساختہ ابلیس کی ویڈیو دیکھتے ہی دیکھتے سوشل میڈیا پر بہت زیادہ وائرل ہوگئی تھی اور ویڈیو وائرل ہونے کے بعد سوشل میڈیا صارفین نے خود ساختہ شیطان کی گرفتاری کا مطالبہ بھی کیا تھا اور اب اس کی سزا سے متعلق سوالات اٹھا رہے ہیں۔

سعودی لاء فیکلٹی کی طالبہ الجوہرۃ العبدلی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ہیش ٹیگ (ھاشتاقـالقانون) کرکے سزا کا سوال اور جواب بتایا تھا۔

الجوہرۃ العبدلی نے کہا کہ سزا کیا ملے کا خود ہی جواب دیتے ہوئے کہا کہ خود ساختہ ابلیس نے دو خلاف ورزیاں کی ہیں ایک دین کی توہین دوسرا دوسران ڈرائیورنگ ویڈیو بنائی۔

سعودی طالبہ نے بتایا کہ شہرت کےلیے ابلیس ہونے کا دعویٰ انفارمیشن کرائمز قانون کی دفعہ 6 کے مطابق مذہب کا مذاق اڑانے کے دائرے میں آتا ہے، اس پر پانچ برس تک قید اور 30 لاکھ ریال تک جرمانے کی سزا ہوسکتی ہے۔ یہ پہلی خلاف ورزی اور اس کی سزا ہے۔

دوسری خلاف ورزی ڈرائیونگ کے دوران ویڈیو بنانے کی ہے۔ اس پر چوبیس گھنٹے قید اور تین سو ریال تک جرمانے کی سزا ہوگی۔

Comments

- Advertisement -