جمعرات, اپریل 16, 2026
اشتہار

رکشہ سوار کو کچرا پھینکا مہنگا پڑگیا، پولیس نے گرفتار کرلیا

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : شاہراہ نور جہاں پولیس نے دفعہ 144 کی خلاف ورزی کرتے ہوئے کچرا پھینکنے پر رکشہ سوار شہری کو گرفتار کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق شہری انتظامیہ کی جانب سے شہر قائد کو صاف سھترا کرنے اور کچرے سے پاک کرنے کےلیے کچرا پھینکنے پر گرفتاری کا انوکھا طریقہ نکالا تھا تاکہ شہریوں میں کچرا کوڑے دان میں ڈالنے کا شروع پیدا کیے جاسکے۔

اسی آگاہی مہم کے سلسلے انتظامیہ نے شہر بھر میں کچرا پھینکنے پر دفعہ 144 نافذ کردی تھی۔

دفعہ 144 کے نفاذ کے دوران نارتھ ناظم آباد میں رکشہ سوار شہری کو کچرا پھینکنا مہنگا پڑگیا کیونکہ شاہراہ نور جہاں پولیس نے رکشہ ڈرائیور کو گرفتار کرلیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پولیس اہلکار نے شہری کو رکشے سے کچرا پھینکتے دیکھا تو موبائل روک دی، پولیس اہلکار نے کچرا پھینکتے ہوئے شہری کی ویڈیو بھی بنالی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ شہر میں کچرا پھینکنے پر دفعہ 144 کا نافذ ہے، رکشہ ڈرائیور کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی ہوگی۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں