تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

سعودی عرب: گاڑی مالکان میں خوشی کی لہر!

ریاض: سعودی عرب میں چوری ہونے والی گاڑیاں دوبارہ مالکان تک پہنچ گئیں۔

غیرملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق جدہ پولیس نے چوری ہونے والی 12 گاڑیاں ضبط کر کے اصل مالکان کے حوالے کر دیں ہیں جبکہ ملزم بھی گرفتار ہوگیا ہے۔

پولیس حکام نے بتایا کہ گرفتار شدہ شخص سعودی شہری ہے جس سے تفتیش کررہے ہیں۔

سعودی پولیس کا کہنا تھا کہ مبینہ چور نے مختلف مقامات سے 12 گاڑیاں چوری کی تھیں، اہلکاروں نے ملزم سے تمام گاڑیاں ضبط کرکے اصل مالکان تک پہنچا دیں۔

یہ بھی کہا گیا کہ چوری ہونے والی گاڑیوں کی اطلاعات ملنے پر جب تفتیش کی گئی تو معلوم ہوا کہ سب میں طریقہ واردات ایک جیسا تھا۔

جدہ پولیس نے مزید کہا کہ ملزم کو شناخت کے بعد گرفتار کیا گیا، دیگر قانونی کارروائی بھی جاری ہے۔

Comments

- Advertisement -