لاہور : شاد باغ سے میٹرک کی طالبہ کے اغوا میں ملوث 3 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ، ترجمان کا کہنا ہے کہ ملزمان نے کئی بارلوکیشن تبدیل کی اوربھاگتے رہے۔
تفصیلات کے مطابق پولیس نے لاہور میں شاد باغ سے میٹرک کی طالبہ کے اغوا میں ملوث 3 ملزمان کو گرفتارکرلیا ہے۔
ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ لاہور اور ملتان پولیس نے خفیہ آپریشن کرکے ملزمان کو ملتان سے گرفتار کیا تھا اور 10 سالہ طالبہ کو رات عارف والا سے بازیاب کرایا تھا۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ ملزمان نے کئی بارلوکیشن تبدیل کی اور بھاگتے رہے، چیف جسٹس لاہورہائی کورٹ نے کل لڑکی کی بازیابی پر آئی جی پنجاب کی تعریف کی تھی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں ملزمان مرکزی ملزم عابد کے سہولت کار تھے ، مرکزی ملزم عابد اور راشد کو پولیس پہلے ہی گرفتار کر چکی ہے۔
ذرائع کے مطابق لڑکی کوعارف والااورپاکپتن میں ٹھہرانے میں ملوث افراد سے تفتیش جاری ہے ، تمام ملزمان کی گرفتاری اور تفتیش کے بعدایف آر میں مزید دفعات شامل کی جائیں گی۔
یاد رہے لاہورکےعلاقےشادباغ سے طالبہ اغوا کیا گیا تھا، طالبہ میٹرک کا پیپر دیکر بھائی کے ساتھ موٹر سائیکل پر واپس آرہی تھی ، بعد ازاں لاہور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس نے دن دیہاڑے دسویں کلاس کی طالبہ کے اغوا کانوٹس لیتے ہوئے بازیاب کرانے کا حکم دیاتھا۔
جس کے بعد اغواہونے والی دسویں جماعت کی طالبہ کو ساہیوال سے بازیاب کرالیا گیا تھا۔