site
stats
پاکستان

لاہور، برطرف ڈی ایس پی عمران بابر جمیل گرفتار

لاہور : پولیس نے بر طرف ڈی ایس پی عمران بابر جمیل کو نجی گاڑی پر سرکاری نمبر پلیٹ اور گاڑی کی چھت پر نیلی پولیس لائٹ لگانے پر گرفتار کر لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق تھانہ داتا دربار پولیس نے سابق ڈی ایس پی عمران بابر جمیل کو بلال گنج بلال مارکیٹ کے صدر انجمن تاجران چوہدری ریحان اقبال کی درخواست پر کارروائی کرتے ہوئے گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا ہے۔


اسی سے متعلق : لاہورمیں مبینہ زیادتی کا مرتکب ’ڈی ایس پی عمران بابر‘ گرفتار


پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ سابق ڈی ایس پی عمران بابر جمیل نے اپنے رہائشی علاقے بلال گنج میں لوڈر گاڑی کے شیشے توڑے اور خود کو پولیس کا موجودہ ڈی ایس پی ظاہر کر کے تاجر کو بلیک میل بھی کیا۔

پولیس کے مطابق بر طرف ڈی ایس پی عمران بابر نے اپنی نجی گاڑی پر سرکاری نمبر پلیٹ جب کہ گاڑی کی چھت پر پولیس لائٹ بھی لگائی ہوئی تھی۔

جس پر پولیس نے اپنے ہی سابق ڈی ایس پی کو گرفتار کر لیا جب کہ ڈی ایس پی کی گاڑی کو بھی تحویل میں لے لیا گیا ہے۔

Print Friendly, PDF & Email
20

Comments

comments

اس ویب سائیٹ پر موجود تمام تحریری مواد کے جملہ حقوق@2018 اے آروائی نیوز کے نام محفوظ ہیں

To Top