تازہ ترین

ایوان صدر میں ہونے والی یوم پاکستان کی فوجی پریڈ ملتوی کردی گئی

اسلام آباد: ایوان صدر میں آج ہونے والی یوم...

یوم پاکستان آج ملک بھر میں ملّی جوش و جذبے سے منایا جارہا ہے

ملک بھر میں یوم پاکستان ملی جوش و جذبے...

ملک میں‌ رمضان المبارک کا چاند نظر آگیا، آج پہلا روزہ ہوگا

پاکستان میں رمضان المبارک 1444 ہجری کا چاند نظر...

الیکشن کمیشن نے پنجاب کے انتخابات ملتوی کردیے

اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے...

لانگ مارچ : پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنماؤں کیخلاف سرکار کی مدعیت میں مقدمات درج

لاہور : پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنماؤں کیخلاف سرکار کی مدعیت میں مقدمات درج کرلئے گئے ، رہنماؤں پر پولیس اہلکاروں پرتشدد ، اہلکاروں کو اغوا، اینٹی رائٹ سامان چھیننے کے الزامات عائد کئے گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب میں تحریک انصاف کی قیادت کے خلاف مقدمات کا اندراج شروع ہوگیا ، لاہور کے مختلف تھانوں میں سینئر قیادت کے خلاف سرکارکی مدعیت میں مقدمات درج کرلئے گئے۔

رہنماؤں میں جمشید اقبال چیمہ، مسرت جمشید چیمہ، حسن نیازی اور زبیر نیازی سمیت پارٹی کارکناں شامل ہیں، مقدمات صوبائی دارالحکومت کے تھانہ گلبرگ، بھاٹی گیٹ، شاہدرہ اور اسلام پورہ تھانوں میں درج کئے گئے۔

پی ٹی آئی رہنماؤں پر پولیس اہلکاروں پر تشدد، اہلکاروں کو اغوا اور اینٹی رائٹ سامان چھیننے کے الزامات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے جبکہ مقدمات میں سرکاری املاک کونقصان پہنچانے پر سنگین دفعات لگائی گئیں۔

گزشتہ روز سابق وزیراعظم اور پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان نے وفاقی حکومت کو اسمبلیاں تحلیل کرنے اور نئے انتخابات کا اعلان کرنے کے لیے چھ دن کا الٹی میٹم دیا تھا۔

جناح ایونیو میں ’آزادی مارچ‘ کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ حکومت نے ہمارے مارچ کو کچلنے کے لیے ہر طریقہ آزمایا، پرامن احتجاج پر آنسو گیس کا استعمال کیا، ہمارے گھروں پر چھاپے مارے گئے اور گھروں کی رازداری کی خلاف ورزی کی گئی۔

انہوں نے مزید کہا تھا کہ امپورٹڈ حکومت کے لیے میرا پیغام ہے کہ اسمبلیاں تحلیل کر کے انتخابات کا اعلان کیا جائے، ورنہ میں چھ دن بعد دوبارہ اسلام آباد آؤں گا۔

Comments