The news is by your side.

Advertisement

کراچی: پولیس ٹیم کا ریسٹورنٹ پر دھاوا، ویڈیو دیکھیں

کراچی: شہر قائد میں پولیس ٹیم نے خاتون اے ایس پی کے ہمراہ کے علاقے کلفٹن کے ایک ریسٹورنٹ دھاوا بولا اور عملے کو زدوکوب کیا جس کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئیں۔

تفصیلات کے مطابق درخشاں تھانے کی پولیس ٹیم نے خاتون اے ایس پی سوہائے عزیز کے ہمراہ کلفٹن کے ریسٹورنٹ پر دھاوا بولا اور اس دوران ملازمین، گاہکوں کو یرغمال بنایا۔

چھاپے مارنے والی نفری میں کچھ اہلکار سادہ لباس تھے جبکہ کچھ وردی ملبوس کیے ہوئے تھے، اہلکاروں کے ہاتھ میں کھانے یا پینے کی جو بھی چیز لگی انہوں نے بغیر اجازت کے استعمال کرلیا۔

پچاس سے زائد پولیس اہلکاروں مشتمل اسپیشل ٹیم کے ممبران ملزمان کی تلاش کا بہانہ بنا کر ہوٹل میں داخل ہوئے اور انہوں نے ایک گھنٹے تک عملے، گاہکوں کو یرغمال بنائے رکھا۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ چھاپے کے دوران اہلکار کھانے پر بھی ہاتھ صاف کرتے نظر آئے جبکہ انہوں نے ہوٹل میں توٹ پھوڑ بھی کی۔

اے آر وائی نے نشاندہی کی تو آئی جی سندھ واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ایس پی ساؤتھ سے واقعے کی رپورٹ طلب کرلی۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں