تازہ ترین

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

پشاور پولیس نے سینکڑوں سال پرانی نوادرات پکڑلیں، دو ملزمان گرفتار

پشاور: پولیس نے بیرونِ ملک قیمتی نوادرات سمگل کرنے والے دو ملزمان کو گرفتارکرلیا، بھاری مقدار میں سینکڑوں سال پرانے نوادرات بھی برآمد کرلیے گئے۔

تفصیلات کے مطابق پشاور کے تھانہ ریگی پولیس کے مطابق گزشتہ رات ناکہ بندی کے دوران کارکی تلاشی کے دوران بھاری مقدار میں نوادرات برآمد ہوئے جو کہ سینکڑوں سال پرانے ہیں۔

پولیس کے مطابق برآمد ہونے والے نوادارات میں انیس سو بارہ کے برتن اورسات سو سال پرانی دیگراشیا شامل ہیں۔

پولیس کے مطابق دونوں ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے، قیمتی نوادرات پاکستان اور افغانسان کے علاقوں سے چرائے گئے ہیں جو کہ کسی بھی وقت دبئی ، قطراوردیگر ممالک میں اسمگل کیے جانے تھے۔

پولیس نے ملزمان کے خلاف نوادارات چوری ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرکے محکمہ آثارقدیمہ کو آگاہ کردیا ہے۔

Comments

- Advertisement -