پیر, اگست 10, 2026
اشتہار

کراچی میں منشیات کا نیٹ ورک تیزی سے پھیل رہا ہے، اے آئی جی آزاد خان

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی (04 اگست 2026): ایڈیشنل آئی جی کراچی آزاد خان نے ایف بی انڈسٹریل ایریا میں صنعت کاروں سے ملاقات کی۔ انھوں نے بتایا کہ شہر میں منشیات کا نیٹ ورک تیزی سے پھیل رہا ہے، یہ نیٹ ورک خاص طور سے اسکولوں اور کالجوں کو نشانہ بنا رہا ہے۔

اے آئی جی آزاد خان نے کہا کہ بھتہ خوری اور اغوا برائے تاوان میں ملوث کئی گروہ بیرون ملک بیٹھ کر اپنے نیٹ ورکس چلا رہے ہیں۔ انھوں نے یہ بھی کہا کہ کراچی میں اب کوئی نو گو ایریا نہیں ہے، ہر جگہ کارروائیاں کی جا رہی ہیں۔

ایڈیشنل آئی جی نے کہا کہ تجاوزات کے مسئلے پر قابو پانے کے لیے نیا مربوط نظام متعارف کرایا جا رہا ہے، جس کا آغاز ضلع وسطی سے کیا جائے گا۔


کراچی میں پیدل چلنے والوں کو اب فٹ پاتھ میسر نہیں، ویڈیو رپورٹ


کراچی ماس ٹرانسپورٹ نہ ہونے کے باعث 46 لاکھ موٹر سائیکلیں اور چنگ چی رکشے سڑکوں پر ہیں، جب کہ سیف سٹی منصوبے میں کراچی تاخیر کا شکار ہوا۔

آزاد خان نے کہا کہ میر رضا کیس میں تحقیقاتی کمیٹی جذبات سے ہٹ کر حقائق پر فیصلہ کرے گی، میر رضا کیس میں شواہد اکھٹے کیے جا رہے ہیں۔

اہم ترین

انجم وہاب
انجم وہاب
انجم وہاب اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں اور تجارت، صنعت و حرفت اور دیگر کاروباری خبریں دیتے ہیں

مزید خبریں