تازہ ترین

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

عید پر سی ویو سے لاپتا بچیوں کی تلاش، عبداللہ شاہ غازی اور خانہ بدوشوں کے ٹھکانوں کی سرچنگ

کراچی: شہر قائد میں عید کے تیسرے دن سی ویو سے لاپتا ہونے والی دو ننھی بچیوں کی تلاش کے لیے پولیس ٹیموں نے بچیوں کے والدین کے ساتھ مل کر کئی علاقے چھان مارے، لیکن بچیاں نہیں مل سکیں۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق 24 اپریل کی شام گلشن اقبال کراچی، قائد اعظم کالونی کی ایک فیملی سی ویو پر تفریح کے لیے گئی تھی، تاہم یہ تفریح اس وقت اذیت ناک بن گئی جب مین سی ویو، کبابجیز کینٹین کے قریب سے فیملی کی 2 معصوم بہنیں اچانک غائب ہو گئیں۔

3 سالہ عنابیہ اور 2 سالہ بشریٰ بنت محمد نعمان کی تلاش کے لیے درخشاں تھانے کے شعبہ تفتیش نے مختلف علاقوں میں سرچ اینڈ کومبنگ آپریشن شروع کر دیا ہے، گزشتہ روز ایس آئی او درخشاں مقبول کی سربراہی میں آپریشن کیا گیا، سرچ آپریشن کے دوران بچیوں کے والدین اور رشتہ دار بھی ہمراہ تھے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ اہل خانہ کی نشان دہی پر بھی کئی مقامات کی چیکنگ کی گئی، دو دریا اور اطراف میں مکمل سرچنگ کی گئی، درگاہ عبداللہ شاہ غازی اور خانہ بدوشوں کے ٹھکانوں کو بھی چیک کیا گیا۔

پولیس حکام کے مطابق ریلوے اسٹیشنز، ریلوے کالونی کینٹ اسٹیشن میں بھی ٹیمیں پہنچیں، شیریں جناح کالونی، کیماڑی اور مضافات میں بھی سرچ کیا گیا، سرچ اینڈ کومبنگ آپریشن میں ٹیم نے پمفلٹ اور پینافلیکس بھی اٹھا رکھے تھے۔

آپریشن کے دوران عوام میں بچیوں کی گمشدگی سے متعلق پمفلٹ تقسیم کیے گئے۔ پولیس حکام نے اپنے بیان میں کہا ’’رات بھر سے جاری سرچ آپریشن میں کامیابی نہیں ملی، تاہم بچیوں کی بازیابی کی بھرپور کوششیں جاری ہیں۔‘‘

واضح رہے کہ والدین نے اعلان کیا ہے کہ بچیوں کی اطلاع دینے والے کو ایک لاکھ روپے نقد دیا جائے گا اور نام خفیہ رکھا جائے گا۔

Comments

- Advertisement -