تازہ ترین

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

مرغے کو قتل کرنے پر 7 افراد کے خلاف مقدمہ درج

نئی دہلی: بھارت میں مرغے کو قتل کرنے پر 7 افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق بھارتی ریاست بہار بھابہو ضلع کی پولیس نے مرغے کو قتل کرنے پر 7 افراد کے خلاف مقدمہ درج کرکے کارروائی کا آغاز کردیا۔

رپورٹ کے مطابق ویٹرنری اسپتال میں مرغے کو پوسٹ مارٹم کے لیے منتقل کردیا گیا۔

خاتون نے درخواست میں کہا کہ مرغے ہمارے فیملی ممبر کی طرح تھا، 7 افراد گھر میں داخل ہوئے اور مرغے کو قتل کردیا۔

بہار پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کی جانب سے مرغے کو قتل کرنے کے لیے بلیڈ کا استعمال کیا گیا اور اس کی گردن پر بلیڈ سے حملہ کرکے قتل کیا گیا۔

مزید پڑھیں: بطخیں عدالتی جنگ جیت گئیں

ترزپور گاؤں کی رہائشی خاتون کملا دیوی درگاوتی پولیس کو بتایا کہ چند روز قبل ان کا پڑوسیوں سے جھگڑاس ہوا تھا، شک ہے کہ پڑوسیوں نے مرغے کو قتل کیا ہے۔

ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ پولیس رگھوناتھ سنگھ کا کہنا ہے کہ کملا دیوی کی مدعیت میں ایف آئی آر 429۔ 341 اور 323 کی دفعات کے تحت درج کرلی گئی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ پوسٹ مارٹم رپورٹ آنے کے بعد ملزمان کے خلاف کارروائی کا آغاز کیا جائے گا۔

Comments

- Advertisement -